ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

26.03.2024

2120491
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"ہم نے دہشت گردوں کو سخت سبق سکھایا ہے، ایردوان"

صدر ایردوان نے  ضلع چورم میں اپنی تقریر میں کہا کہ " ہم  ترکیہ کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم   کی بلا سے نجات دلانے  تک  اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔   ہم نے ان کے ٹھکانوں کو تباہ  و برباد کر دیا ہے۔  شام میں   ترک فوج کی عسکری کارروائیوں کے ذریعے  دہشت گردوں کے تمام تر ممکنہ حملوں کا سد باب کر لیا گیا ہے۔  وطن میں انتشار پھیلانے کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا گیا ہے۔

 روزنامہ سٹار:"ترک سات 6 اے  کے لیے الٹی گنتی شروع"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی  ممت فاتح  کاجر کا کہنا ہے کہ "8 جولائی 2024  کو ترکیہ کے پہلے قومی  مواصلاتی سیٹ لائٹ ترک سات 6 اے کو خلا میں بھیجا جائیگا اور اس طرح  ہم  مواصلاتی سیاروں کو  خود تیار کرنے والے 11 ممالک میں سے ایک کی حیثیت حاصل کر لیں گے۔ "

روزنامہ حریت "سرگرمیوں کی تعداد 6  ہزار  سے زیادہ  ہو گی"

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے  نے بتایا ہے کہ  امسال ترکیہ ثقافتی میلوں کے سلسلے میں 6 ہزار سے زائد   سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ 8ماہ پر محیط  ثقافت۔ فنون میراتھون کی بدولت ترکیہ میں  میلوں کے جشن کا سماں  ہو گا۔  دنیا بھر میں  اس کا موازنہ کر سکنے کا ہم پلہ کوئی  ملک  نہیں۔

روزنامہ وطن "بیروز گاری کی شرح گزشتہ دس برسوں کی نچلی ترین سطح پر"

ترکیہ میں  بیروز گاروں کی تعداد  سال 2023 کے مقابلے میں  3 لاکھ 18 ہزار کی کمی  سے 32 لاکھ 64 ہزار  تک ہو گئی ہے۔ جبکہ شرح بیروز گاری بھی ایک فیصد کی کمی  کے ساتھ 9٫4 فیصد تک  گری  ہے جو کہ گزشتہ دس برسوں کی کم ترین سطح ہے۔

روزنامہ صباح "دنیا کے فٹ بال کھیل کے بہترین  شہروں میں استنبول بھی شامل"

فور فور ٹو جریدے نے کئی پیرا میٹرز  کا جائزہ لیتے ہوئے   دنیا کے فٹ بال  کھیل کے لحاظ سے بہترین شہروں  کی فہرست تیار کی ہے۔   یورپ، امریکہ اور افریقہ سے متعدد شہروں کے شامل ہونے والی مذکورہ فہرست میں  استنبول   نویں نمبر پر ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں