ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

23.01.2024

2092304
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"آلپیر گیزر آوجی کا صدر ایردوان سے رابطہ"

صدر رجب طیب ایردوان نے خلا میں پہلے ترک خلاباز آلپیر گیزر آوجی  کے   بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پہنچنے کے  تیسرے روز براہ راست بات چیت میں  کہا، "اس مشن کی بدولت ہمارے بچوں اور نوجوانوں کی خلا میں دلچسپی اور تجسس میں مزید اضافہ ہو گا۔ آپ ہمارے پہلے خلاباز  ہیں لیکن "یقیناً، آخری نہیں ہوں گے۔ ترکیہ نے اب انسان بردار خلائی مشن انجام دینے والے چند ممالک میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ انشااللہ ہمارا  یہ سفر مزید  تقویت حاصل کرتے ہوئے جاری رہے  گا۔"

روزنامہ سٹار: "آلپیر گیزر آوجی  کا خلا کا سفر  ہمارے وطن کے لیے ایک تاریخی قدم ہے، وزیر گولیر"

وزیر دفاع یاشار گولیر  نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی بار ایک ترک  شہری  ، ترک فضائیہ کے ایک  با صلاحیت  پائلٹ کرنل آلپیر  گیزر آوجی نے خلائی سفر سر انجام دیا ہے۔  یہ سفر ہمارے ملک کی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں   آگے بڑھنے  میں   ایک نیا تاریخی قدم  ہے۔ اب کے بعد بھی خلا کے حوالے سے ہماری  سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ وطن: پی کے کے۔ وائے پی کے 14 دہشت گرد غیر فعال"

ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا  گیا ہے کہ "ہماری بہادر  ترک مسلح افواج  نے  شمالی شام  میں فرات ڈھال  آپریشن علاقے میں  اشتعال  انگیز   فائرنگ کرنے والے  پی کے کے۔ وائے پی جی کے 14 دہشت گردوں   کو فائرنگ کرتے ہوئے  ناکارہ بنا دیا ہے۔

روزنامہ صباح :"تعمیر اصلاحات پر  کو عملی جامہ پہنایا جائیگا"

کل   نائب صدر جودت یلماز کی زیر قیادت  اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس منعقد ہوا۔   اجلاس کے بعد جاری کردہ  اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ "آئندہ کے  دور میں  ترکیہ صدی  نقطہ نظر کے دائر ہ عمل میں سرمایہ کاری، روزگارکے مواقع، پیداوار اور برآمدات   پر مبنی ہماری پالیسیوں کے ساتھ  ہماری  معیشت کو مضبوطی اور اس کی  صلاحیت  کو وسعت دینے  پر مبنی   تعمیری اصلاحات  کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

روزنامہ خبر ترک :" ترکیہ اور آذربائیجان کے باہمی تجارتی حجم  سال 2023 میں  بڑھ گیا"

ترکیہ اور آذربائیجان کا باہمی تجارتی حجم   سال 2023 میں اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں  31 فیصد اضافے کے ساتھ  7٫65 ارب ڈالر    تک رہا ہے۔



متعللقہ خبریں