ترک اخبارات کی جھلکیاں

06.12.23

2073156
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان  نے دوحہ میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ  بن یامین نیتین یاہو نے  اپنی  سیاسی عمر کو طویل کرنے کی ہوس میں پورے علاقے کی سلامتی اور اس کے مستقبل کو داو پر لگا دیا ہے۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ صدر ایردوان نے  دوحہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران  کہا کہ غزہ کی صورتحال انسان سوز جرم ہے جس کی حمایت نہیں ہونی چاہیئے، فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت ان جرائم سے ایک بار پھر اجاگر ہو چکی ہے لہذا بطور ضمانت ترکیہ علاقائی ممالک کے ساتھ  اس سلسلے میں  ذمے داری لینے کو تیار ہے ۔

 

روزنامہ وطن  نے لکھا ہے کہ  وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایر سوئےنے  بتایا ہے کہ  ترکیہ کی روایتی  زیتون کی کاشت کاری کو یونیسکو کی ثقافتی ور ثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  ترکیہ میں  پٹرول کی تلاش کا کام یورپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، پٹرول کے شعبے میں اس سال 33 ملکی اور دس غیر ملکی کمپنیاں پَٹرول کی تلاش میں مشغول ہیں ،اس سال تقریبا 195 کھودے گئے کنووں میں تلاش  کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق،  موٹر گاڑیوں کی فروخت کے سلسلے میں ترک ساختہ برقی گاڑی ٹوگ نے ٹیسلا کو پیچھےچھوڑ دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ ماہ  امریکی ٹیسلا کی 900 گاڑیوں کے مقابلے میں ٹوگ نے 4401 گاڑیاں فروخت کیں ہیں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں