ترک اخبارات کی جھلکیاں

29.11.23

2070250
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے  گزشتہ روز اقوام  متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے رابطہ کیا ۔ایوان صدر کا بتا نا ہے کہ اس بات چیت میں   اسرائیل کے سرکردہ جرائم کے خلاف عالمی برادری کی توقعات ،انسانی بحران کے حل پر مبنی تجاویز اور مستقل امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

روزنامہ حریت نےلکھا ہے کہ  وزیر خارجہ خاقان فیدان  نے برسلز میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس  کے دوران بلنکن نے کہا کہ ہم نیٹو کے اہم اتحادی ملک ترکیہ کے ساتھ تعاون پر  مشکور ہیں۔

 

روزنامہ صباح نے لکھا ہے کہ  ترکیہ کی جانب سے غزہ میں  ممکنہ طور سے قائم کیے جانے والے  گشتی ہسپتال کی فیزیبیلیٹی کے لیے تکنیکی عملہ علاقے میں پہنچ گیا ہے،عملے کا کہنا ہے کہ  اس ہسپتال کا قیام جتنا جلد ہوسکے عمل میں لانا ہوگا۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ اس سال تیسری بار منعقد ہونے والے  بلیو اسکائی ایوارڈز 2023 کی تقریب میں   استنبول کے صبیحہ گوکچین ہوائی اڈے کو  سال کے بہترین ڈیجیٹل ہوائی اڈے کا اور ہوا بازی منصوبہ سازی کی کیٹیگری کے چھ شعبوں میں جیوری کمیشن کے ایوارڈز کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، ترکیہ اور برطانیہ  آزاد تجارتی معاہدے کو وسعت دینے کے لیے مذاکرات کی تیاری میں ہیں،موجودہ معاہدہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج  کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ طے شدہ آزاد تجارتی معاہدوں کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہوگا۔



متعللقہ خبریں