ترک اخبارات سے جھلکیاں - 24.11.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2068407
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 24.11.2023

۔ آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "وزارت قومی دفاع: 1927 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا"

وزارت قومی دفاع کے پریس اور تعلقات عامہ کے مشیر ریئر ایڈمرل ذکی آق ترک نے گزشتہ روز وزارت میں "پریس انفارمیشن میٹنگ" میں اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بلا تعطل جاری ہے  اور اب تک 59 ڈہشت گردوں کو غیر فعال کیا جاچکا ہے جبکہ یکم  جنوری سے لے کر اب تک  1927 دہشت گردوں کو غیر فعال کیا جاچکا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "شام میں  پی کے کے ، کے خلاف آُریشن"

شام میں PKK/YPG  کی جانب سے   سکیورٹی فورسز کے خلاف کیے جانے والے حملوں میں  استعمال ہونے والے ہتھیار تیار کرنے والے ذمہ دار منتظمین میں سے ایک  کو   MİT کے ذریعے کیے گئے آپریشن میں غیر فعال کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ وطن : "  ترک بحریہ میں پہلی بار 'ZAHA' کا استعمال کیا گیا"

ترک بحری افواج کی کمانڈ کے زیر اہتمام 'مشرقی بحیرہ روم 2023 مشق' جاری ہے۔ انطالیہ بے میں ہونے والی مشق کے منظر نامے کے مطابق کیے گئے ریسکیو آپریشن میں، مقامی طور پر تیار کردہ آرمرڈ ایمفیبیئس اسالٹ وہیکل (ZAHA)، جو سمندر اور زمین دونوں پر حرکت کر سکتی ہے، پہلی بار استعمال کی گئی ہے ۔

 

***روزنامہ حریت: " ترکیہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست کا رکن منتخب "

ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے اعلان کیا کہ ترکیہ کو "یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست" میں  رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ ایرسوئے نے گزشتہ روز اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ترکیہ  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ  ریاستی جماعتوں کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی رائے شماری میں ترکیہ کو  رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  " دس ماہ میں مشرقی بحیرہ اسود سے 133.2 ملین ڈالر مالیت کی  ترک سالمن مچھلی برآمد کی گئی"

سال کے 10 مہینوں میں مشرقی بحیرہ اسود سے ترک سالمن مچھلی  کی برآمدات 133 ملین 220 ہزار 467 ڈالر تک پہنچ گئی ہے  جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔ روسی فیڈریشن نے سب سے زیادہ  ترکیہ سے  سالمن مچھلی برآمد کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں