ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

17.11.2023

2065537
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح :"وزیر حاقان فیدان کے مغربی ممالک  کے برخلاف سخت بیانات"

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ایک بار پھر غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  "یہ شرم کی بات ہے کہ غزہ میں غیر قانونی محاصرہ اور غیر انسانی حملے اب بھی جاری ہیں۔"  انہوں نے کہا کہ "اس سے بھی برُی بات یہ ہے کہ بربریت کے خلاف مغربی ممالک کی مکمل خاموشی ہے۔ میں مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ غزہ میں انسانیت   کے  خلاف جرائم کا فریق نہ بنیں۔"

روزنامہ خبر ترک:"  اسرائیلی حکام   کے صدر ایردوان سے متعلقہ   بیانات چیلک کا  پر رد عمل"

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے بیانات کے حوالے سے کہا کہ  یہ "خونخوار اسرائیلی انتظامیہ کے  جوابدہ ہونے والے   جرائم اور  فریب کاریوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ "۔

روزنامہ  حریت:" ایک ہزار868  دہشت  گرف جہنم  واصل، وزیر گولیر"

وزیر دفاع یاشار گولیر  نے   اطلاع دی ہے کہ رواں سال کے آغاز سے     ابتک  بیرون   ملک کے اندر اور سرحد پار فوجی کاروائیوں  میں 1 ہزار 868  دہشت گردوں کو  بے بس کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ وطن :"  وزیر اروال اولو   : زنگیزور   کے لیے ہم آذربائیجان کے ساتھ قریبی طور پر کام کر رہے ہیں"

آذربائیجان میں منعقدہ 'ترک ریاستوں کی تنظیم کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے اجلاس' سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادراورال اولو نے کہا کہ وہ زنگیزور کوریڈور کو اس کے رابطوں کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے آذربائیجان کے ساتھ بہت قریب سے کام کر رہے ہیں، جس سے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

روزنامہ سٹار" ترک ہوائی فرم کا  مزید ایک امریکی شہر  کے فلائنگ آپریشن"

ترک ہوائی  فرم  نے استنبول ہوائی اڈے  سے ڈیٹروّٹ میٹرو پلو ٹن  وائن  کاوئنٹی  کے  ہوائی اڈے کے لیے براہ راست پروازوں   کے آغاز کے  ساتھ   اس ملک کے لیے ترک ہوائی  فرم   کی پروازوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں