ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

24.10.2023

2055067
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"الجزیرہ  کا  قابل  توجہ  ترکیہ  کے بارے میں تجزیہ"

قطری میڈیا  الجزیرہ  نے ترکیہ سے متعلق ایک قابل توجہ تجزیہ کیا ہے۔ "حماس اور  اسرائیل کے ساتھ  رابطے میں ہونے والے  بہت کم تعداد کے ممالک میں سے ایک ترکیہ  پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات کرنے کا خواہاں ہے"  کو جگہ دینے والے تجزیہ میں  لکھا گیا ہے کہ ترکیہ "دنیا کے  عدم حل کے شکار تنازعات میں نمایاں ترین مسئلہ فلسطین کے    پائیدار  امن حل کے لیے    ایک با صلاحیت  ثالث ہے۔"

روزنامہ سٹار" ترکیہ  سے غزہ کے لیے امداد کا پیغام"

غزہ  کے لیے امدادی سازو سامان  لیجانے والے طیاروں کے مصر پہنچنے کے بارے میں   ایک بیان جاری کرنے والے وزیرِ صحت فخرالدین قوجا   کا کہنا ہے کہ "ہم اپنی قوم کے نام پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر خوش ہیں۔ لیکن انسانی ذمہ داری اسی تک محدود نہیں، اس کا  دوام بھی ہے۔ "

 روزنامہ صباح " قفقاز میں حل کا راستہ معاہدہ امن ہے، فیدان"

ایرانی دارالحکومت   تہران  میں جنوبی قفقاز علاقائی تعاون پلیٹ فارم  اجلاس میں شرکت کرنے والے وزیر خارجہ حاقان فیدان  نے   زور  دیا ہے کہ  ترکیہ  قفقاز میں پائیدار امن کے قیام کے لیے  علاقائی  مسائل کو  ڈائیلاگ کے  ذریعے  حل کرنے کا خواہاں  ہے۔ انہوں نے  کہا کہ "خطے میں امن و استحکام کے قیام کا دارو مدار   آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان   طے پا  سکنے والے کسی  جامع امن معاہدے پر  ہے۔"

روزنامہ خبر ترک  "سویڈن کی نیٹو رکنیت   بل ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں"

سویڈن کی نیٹو میں شراکت پروٹوکول  کو صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے بعد  ترک قومی اسمبلی میں  بحث کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

روزنامہ حریت" گبار میں یومیہ پیٹرول کی پیداوار"

ترکیہ پیٹرولیم فرم نے اطلاع دی ہے کہ شرناک کے کوہ گبار   میں دریافت کیے جانے والے  پیٹرول کے کنوئیں سے یومیہ 25 ہزار بیرل  پیٹرول کی پیداوار   حاصل کی جا رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں