ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

23.10.2023

2054531
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"غزہ  کے لیے ادویات اور طبی سازو سامان پر مشتمل ایوانِ صدر کا طیارہ مصر پہنچ گیا"

ترکیہ سے غزہ  کو ادویات اور طبی سازو سامان پر مشتمل    طیارہ جس پر 20 معالجین بھی  سوار ہیں مصر پہنچ گیا ہے۔

روزنامہ صباح :"وزیر بولات  کا ترک معیشت کے حوالے سے بیان"

وزیر تجارت عمر بولات  نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کے  2053 میں  دنیا کی پہلی 10  معاشی طاقتوں میں اور  قوت ِ خرید کے لحاظ سے  پہلی پانچ  معاشی  طاقتوں میں  جگہ   پانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار" قزل ایلما اور اتاک    کی نشاندہی"

اسلحہ کی خرید میں بہترین    ملک ترکیہ ہونے کا اظہار کرنے والے نائجیرین   پریس نے قزل ایلما اور اتاک   کا حوالہ دیتے ہوئے    لکھا ہے کہ حکومتِ نائجیریا کی طرف سے  اتاک ہیلی کاپٹروں کے موضوع پر  کسی معاہدے  کو طے کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

روزنامہ ینی شفق:" 9 ماہ  میں ترکیہ کی مشینوں کی برآمدات 21 ارب ڈالر"

ترکیہ سے  مشینوں کی برآمدات سال کے پہلے 9 ماہ میں 2022 کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں10.1 فیصد بڑھتے ہوئے 21 ارب ڈالر تک ہو گئی ہے۔   سب سے زیادہ اخراجات جرمنی، روس اور متحدہ امریکہ کو سر انجام دی گئی ہیں۔

روزنامہ حریت:" دینز اونجو آسٹریلیا میں  چوٹی پر"

 ریڈ بُل کے  کھلاڑی دینز اونجو نے  2023 موٹو تھری  عالمی چمپین شپ کے   16 ویں مرحلے   آسڑیلیا گرینڈ پری  کو   اوّل پوزیشن کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں