ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

20.10.2023

2053493
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت"غزہ سے 695 افراد کا انخلا کرنے کا مطالبہ"

نائب وزیرِ خارجہ احمد یلدز کا کہنا ہے کہ 695  افراد نے غزہ سے  نکلنے کے لیے درخواست دی ہے۔ انہوں  نے بتایا کہ ان میں سے 322 جمہوریہ ترکیہ کے شہری  ہیں  اور 214 ترک شہریوں کے اقربا ، 55  سرکاری   ملازمین اور 104 شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کے شہری ہیں۔

روزنامہ صباح "قومی وزات دفاع کا  غزہ کے حوالے سے بیان"

ترک وزارت دفاع نے  اسرائیل کے حملے بعد فلسطین   کے لیے ترکیہ سے فراہم کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں  ایک بیان جاری  کرتے ہوئے کہا  ہے کہ "ترک مسلح افواج   دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں  انسانی  امداد اور انخلا کی کاروائیو  ں خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ "

روزنامہ شفق" فلوٹنگ اسپتال  غزہ کے لیے تیار"

قابض اسرائیل کے غیر انسانی  حملوں کا سلسلہ جاری ہے تو وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہم علاقے کو بحری جہاز اسپتال روانہ کرنے  کی تمام تر تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔

روزنامہ وطن"ترکیہ کی اسرائیل۔ فلسطین پیشکش  پر پہلا جواب روس کی طرف سے"

ترکیہ کی بعض ممالک کے  فلسطین کے نام پر  اور  بعض ممالک کے اسرائیل کے نام پر  ضامن بننے پر مبنی ایک ڈھانچے کی تیاری  کی پیشکش کا روس نے مثبت جواب دیا ہے۔  روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف کا کہنا ہے کہ ہم  ترکیہ کی طرف سے پیش کردہ  اسرائیل۔ فلسطین تنازعات کے معاملے میں 'ضامن ممالک' کے حل چارے پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روزنامہ سٹار"برطانوی ذرائع ابلاغ: پوری دنیا کو ترکیہ کی باتوں پر کان دھرنے چاہییں"

اسرائیل۔ حماس جھڑپوں سے عالمی سطح پر افراتفری میں  اضافہ ہونے پرتوجہ مبذول کرانے والے   برطانوی پریس  ترکیہ کو سننے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  لکھا ہے کہ" ترکیہ  عالمی عدم استحکام اور حل کی ضرورت ہونے والے عالمی مسائل  کا ذکر کر رہا ہے تو  دنیا بھر کو  اس  چیز کو مدِ نظر رکھنا چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں