ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

04.10.2023

2046139
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح"اب ہم  کہیں زیادہ ٹھوس اقدامات کی توقع کرتے ہیں، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں  بم حملے  کے  اقدام  کے حوالے سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ان  قاتلوں کو  غیر فعال نہ بنایا جاتا  اور یہ کسی نہ کسی طریقے سے بیرون ملک فرار ہو جاتے تو  ان کو سیاسی پناہ گزین  کا درجہ دے کر تحفظ فراہم کیا جاتا اور بعض حلقوں کی طرف سے انہیں  ہیرو قرار دے دیا جاتا۔ ہمارے  درد میں برابر کے شریک اپنے دوستوں سے  ہم  مذمتی  پیغامات کے ساتھ ساتھ اب زیادہ ٹھوس اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔  وگرنہ   اس حوالے سے محض بیانات  ہمارے زخموں کا ازالہ نہیں کر سکتے ،  جس کا انہیں علم ہونا چاہیے۔"

روزنامہ خبر ترک "ہماری سرحدوں پر قائم کرنے کی خواہش ہونے والی دہشت گرد راہداری  پاش پاش ہو گئی ہے، گولیر"

وزیر دفاع یاشار گولیر کا کہنا ہے کہ"دہشت گرد تنظیم اندرون ملک اپنے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، سرحد پار سے ترکیہ پر حملوں کا بھی قلع قمع کر لیا گیا ہے، اس طرح ہماری سرحدوں پر دہشت گرد راہداری کو قائم کرنے   کی کوششوں کو پاش پاش کر دیا گیا ہے۔ "

روزنامہ سٹار"ترکیہ کی سٹریٹیجک پوزیشن   کے حامل عظیم منصوبے کا سرکاری طور پر آغاز"

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ الا سوڈانی   نے واضح کیا ہے کہ خلیج بصرہ  سے ترکیہ تک   بچھائی جانے والی سڑک کے  ترقیاتی   روڈ منصو بے کو شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق" قارا باغ سے بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام مقامی پیداوار 'اوزان' سے کیا جا رہا ہے۔

ترکیہ کی دفاعی صنعت  کے ماتحت  تیار کردہ اوزان   بارودی سرنگ ڈیٹکٹر ز کو  آذربائیجان    کی طرف سے  آزاد کرائے گئے قارا باغ علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ حریت"ایڈل  کی ترجیح ترک ڈیزائنر"

شہرہ آفاق   برطانوی  گلوکارایڈل نے  لاس ویگاس میں اپنے کانسرٹ میں    ترک فیشن ڈیزائنر روفات اسماعیل کے فن پارے ایک سیاہ لباس  کو زیب ِ تن کیا۔



متعللقہ خبریں