ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

03.10.2023

2045534
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت:"ہم اپنی کیپیٹل  مارکیٹ کو نچلی سطح پر  وسعت دینے کو ترجیح دیں گے، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے   ترکیہ کیپیٹل مارکیٹ  کنونشن کو روانہ کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "گزشتہ 21 برسوں میں مجموعی طور پر 255 ارب ڈالر کی  عالمی سرمایہ کاری    کو حاصل کرنے والے ایک ملک کی حیثیت سے آئندہ کے دور میں ہماری کیپٹیل مارکیٹ کو مزید  گہرائی  دینے اور  اسے  بنیادی طور پر وسعت دینے کے عمل کو اولیت دیں گے۔"

روزنامہ صباح"یورپی یونین کا ترکیہ کے بارے میں  بیان"

یورپی یونین  نے اس بات کی تصدیق کی ہے  کہ  یہ ترکیہ کے ساتھ تعاون اور دو طرفہ مفادات پر مبنی تعلقات   کو جاری رکھے گا۔

روزنامہ ینی شفق "عراق۔ترکیہ  پیٹرول پائپ لائن سے اس ہفتے   سے  فعال "

وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار  نے اطلاع دی ہے کہ عراق۔ ترکیہ پیٹرول پائپ لائن  سے تیل کی ترسیل کے لیے   ضروری   اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں اور  یہ اس ہفتے سے   یہ فعال طریقے سے کام شروع کر دے گی۔

روزنامہ سٹار"ترکیہ۔ قطر تعاون  ترقی کی جانب گامزن"

ترکیہ اور قطر کے مابین  تجارتی تعاون  کو فروغ دیا جا رہا ہے۔  وزیر تحارت عمر بولات  کا کہنا ہے کہ 220 قطری فرمیں ترکیہ میں  اہم منصوبوں  پر کام  کر رہی ہیں، قطر کی ترکیہ میں سرمایہ کاری کی سطح 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

روزنامہ حریت"مزید 2204 ٹوگ گاڑیاں مالکین کے حوالے کر دی گئیں"

ترکیہ  کی پیدائشی طور پر قومی و مقامی    الیکڑک گاڑی ٹوگ کی فروخت  کے دائرہ کار میں ماہ ستمبر میں 2 ہزار 204 گاڑیاں  خریداروں کے سپرد کر دی گئی ہیں ،  اس طرح ماہ مئی سے ابتک  5 ہزار 604 گاڑیوں کو مارکیٹ میں داخل کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں