ترکیہ اخبارات سے جھلکیاں - 14.09.2023

ترک ذرائع ابلاغ

2037370
ترکیہ اخبارات سے جھلکیاں - 14.09.2023

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے بارے میں  وزیر خارجہ فیدان کا بیان"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے ترکیہ کے دورے پر آئے اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ پریس کانفرنس منعقد کی ہے ۔ نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ  فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ ان معاہدوں کا وفادار ہے جس پر اس نے دستخط کیے ہیں۔ فریقین اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ  ہیں اور وہ اس دائرہ کار ہی میں   آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "وزیر داخلہ یرلی قایا : 258 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا"

 

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ 90 دنوں میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف 43 ہزار 90 آپریشن کیے گئے اور 258 دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا گیا۔

 

***روزنامہ وطن: "وزیر تجارت کاجر: ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے والا ہر سرمایہ کار کامیاب "

جنوبی کوریا میں منعقدہ 24 ویں عالمی انفارمیشن فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فتح کاجر نے کہا کہ "ہر وہ شخص جس نے  ترکیہ میں سرمایہ کاری کی ہے وہ فواید حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آئیے مل کر کام کریں اور مشترکہ طور پر کامیابیاں سمیٹیں۔

 

***روزنامہ یینی شفق:" یونان نے مرنے کے لیے چھوڑدیا جبکہ ترکیہ نے بچالیا"

موعلا کے ضلع بودرم میں، 28 غیر قانونی تارکین وطن جنہیں یونانی عناصر نے انجن کی خرابی کی وجہ سے بہہ جانے والی ربڑ کی کشتی پر سوار 16 غیر قانونی تارکین وطن کو  ترکیہ کے علاقائی پانیوں میں واپس دھکیل دیا تھا ترک  کوسٹ گارڈ  نے زندہ بچالیا ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار:  "دینزلی  میں 9 ملین سال پرانے فوسلز "

دینزلی  کےضلع  تاواس  میں کی گئی تحقیق کے دوران ، جانوروں کے 9 ملین  سال پرانے فوسلز برآمد ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں