اخبارات کی جھلکیاں

16.08.23

2025272
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق ، دنیا کے بیشتر ممالک کوبرآمد کیے جانے والے ترک ساختہ ڈرونز اس بار جرمن ذرائع ابلاغ کی زینت  بنے ہیں۔ جرمن اخبار فرینکفرٹر المان  نے  ترک  دفاعی صنعت  کی کامیابی کا چرچا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ترک ڈرونز کی طلب کافی بڑھ رہی ہے ۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  عالمی قرضہ درجہ بندی کے ادارے موڈیز  نے ترک بینکوں کی منفی صورتحال بدلنے کا عندیہ دیا ہے ۔

 

روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہے کہ  ترک ضلع موعلا میں سال رواں کے سات مہینوں میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  سترہ لاکھ اناسی ہزار تین سو چھپن ہو گئی جن میں پولش سیاح سر فہرست رہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق  نے خبر  دی ہے کہ  ترک ضلع ترابزون کے ماچکا قصبے میں واقع سمیلہ گرجا گھر میں فینیر یونانی  آرتھوڈوکس پیٹرک بارتھولومیوس کی جانب سے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران انہوں نے  اس گرجا گھر میں عبادت کی اجازت دینے پر صدر ایردوان اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں گلاتا سرائے  کا مقابلہ سلووانیہ کے کلب اولمپیا  لیوب لیانا  سے ہوا ۔اس میچ میں گلاتا  سرائے کے ماورو   ایکاردی  کے ایک گول نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں