اخبارات کی جھلکیاں

09.08.23

2022141
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سرحد پار آپریشن جار ی رہیں گے  جبکہ عراق و  شام میں استحکام کی بحالی سے پناہ گزین اپنی مرضی اور با حفاظت طریقے سے واپس چلے جائیں گے۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  روس ۔یوکرین جنگ کے دوران  ترکیہ نے روز اول سے ہی  اپنے اعتبار میں توازن اور حقیقت پسندی پر مبنی موقف اپنائے رکھا ہے ۔صدر ایردوان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اس بحران کے حل میں کلیدی ملک کا کردار رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان نے  کہا کہ  اناج راہداری معاہدے  کی  دوبارہ بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں، اس مسئلے  کا فوری حل مغربی ممالک کی طرف سے وعدوں کی پاسداری  پر منحصر ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار کے مطابق، امریکہ نے  بحیرہ اسود  اناج راہداری معاہدے میں ترکیہ کے کردار کو سراہا ہے،  امریکی امور خارجہ  نے کہا ہے کہ  اس معاہدے کی دوبارہ بحالی کے لیے  روس پر دباو ڈالنے پر ترکیہ کا کردار قابل ستائش ہے ۔

 

روزنامہ صباح  نے لکھا ہے کہ  العربیہ نیوز چینل نے  صدر ایردوان کے  اناج بحران سے متعلق مغرب  کو  دیئے گئے پیغام  پر توجہ  دلوائی۔ العربیہ کے مطابق،  ایردوان نے  مغرب سے مطالبہ کیا کہ وہ  اناج سے متعلق اپنے وعدوں کی  پاسداری کرے جبکہ اسرائیلی  آئی 24  چینل نے کہا ہے کہ  اس خستہ حال نظام میں ترکیہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل  ہے ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں