اخبارات کی جھلکیاں

02.08.23

2019136
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق، ترکیہ اور یونان کے درمیان علاقائی تنازعات سے متعلق یونانی صحافی  جیورجوس پاپاکرستوس نے  اس بات  کا اعترااف کیا ہے کہ بحیرہ ایجیئن پر یونان صرف اپنی حاکمیت چاہتا ہے مگر یہ باور رہے کہ اس علاقے پر یونان  کے برابر ترکیہ کا بھی حق ہے جسے قبول کرنا  اچھے ہمسایہ تعلقات کےلیے بھی اہم ہوگا۔

 

روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ  مصری وزیر برائے صنعت و تجارت احمد سمیر صالح نے ترک وزیر تجارت عمر بولات سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارتی حجم کو پانچ سالہ عرصے میں پندرہ ارب ڈالرز تک  پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

 

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ جرمنی کی میونخ یونیورسٹی کی  ریجنریٹیف میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے صدر پروفیسرڈاکٹر علی ارترک کی طرف سے ایک  نئی ایجاد سرطان کی تحقیق کے لیے مشہور کینسر ریسرچ یو کے کی طرف سے  متعارف کروادی گئی  جو کہ سرطان کی تشخِص  اور اس کے علاج میں  ایک نئی جدت پیدا کرے گی ۔

 

روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  وزیر مواصلات عبدالقادر اورال اولو نے بتایا کہ  سال کی پہلی شش ماہی کے دوران یورپ کی بہترین کارگو آمدورفت کے حامل دس ہوائی اڈوں میں استنبول  پہلے نمبر پر آچکا ہے۔

 

روزنامہ حریت کےمطابق،  سال کی پہلی شش ماہی کے دوران انطالیہ کی سیر کے لیے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد اکیاسی لاکھ  چوراسی ہزار نواسی  ہو گئی ہے جو کہ ای کریکارڈ ہے ۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں