اخبارات کی جھلکیاں

10.07.23

2009155
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا  جس میں  یوکرین کی نیٹو میں رکنیت کی صورت حال، سویڈن کی رکنیت ،ایف سولہ کی انقرہ حوالگی اور  ترکیہ کی یورپی یونین میں مکمل رکنیت جیسے موضوعات پر  بات چیت کی گئی۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے ترک ہلال احمر کے ہنگامی اجلاس  کے دوران ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ترک ہلال احمر ڈیڑھ صدی سے وطن عزیز کا فخر ہے جو کہ امداد انسانی میں پیش پیش رہا ہے، یہ  ادارہ ریاست و عوام کے  ملاپ کا ذریعہ ہے جو کہ تمام مظلوموں کا سہارا بھی بن رہا ہے۔

 

 روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  نائب صدر جودت یلماز اور وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے جس میں اقتصادی تعاون  سمیت دفاعی و توانائی کے شعبوں کو فروغ دینے پر غور کیا گیا ۔

 

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، ترکیہ کی یورپی یونین ممالک کو موٹر گاڑیوں کی برآمدات سال رواں کی پہلی  شش ماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بیس فیصد بڑھتےہوئے گیارہ ارب  اٹھانوے کروڑ  اسی لاکھ چھ سوتہتر ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

 

 روزنا مہ  اسٹار نے خبر دی ہے کہ  استنبول ہوائی اڈہ اوسطاً یومیہ 1525 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن چکا ہے،ترکش  ایئر لائنز  یورپ کے لیے سب سے زیادہ  پروازیں کرنے والی تیسری فضائی کمپنی بن چکی ہے، ترکیہ نے ہوابازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے فضائی آمدورفت اور مسافروں کی استعداد کے  حوالے سے یورپ میں نمایاں مقام حاصل کر رکھا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں