ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

16.06.2023

2000570
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"سویٹزرلینڈ کے انقرہ میں سفیر کی دفترِ خارجہ طلبی"

سویٹزرلینڈ کے انقرہ میں سفیر  جین ڈینیئل رچ کو سوئس شہر زیورخ میں دہشت گرد تنظیم PKKکے حامیوں کی طرف سے صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنانے والے اشتعال انگیز  مظاہرے کے جواز میں  دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ سفیر رچ کو کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان کو ہدف بنانے والی یہ حرکت ہر گز قابلِ قبول نہیں۔

روزنامہ ینی شفق:"ترک پرچم اور صدر ایردوان کو ہدف بنانے والے اس معیوب حملے کی ہم لعنت و ملامت کرتے ہیں، عمر چیلک"

اقتدار کی آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے سویٹزرلینڈ میں دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں  کی طرف سے ترک پرچم اور صدر ایردوان کو  نشانہ بنانے والی اس  مذموم  حرکت کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم سوئس اداروں کے اس  نازیبا حرکت پر  آنکھیں بند رکھنے کی  شدید مذمت کرتے ہیں۔

روزنامہ وطن:"یونان کا توجہ طلب ترکیہ تجزیہ"

یونانی روزنامہ کیتھی مرینی  نے صدر ایردوان کی طرف سے  فرائض سونپی گئی  نئی کابینہ کے بارے میں ایک تجزیہ  شائع کیا ہے۔ یونانی اخبار نے وزیر خارجہ حقان فیدان، وزیر دفاع یاشر گولیر، وزیر خزانہ  مہمت شمشیک ، سنٹرل بینک کی گورنرخافظہ   گایے  ایرکان، قومی خفیہ سروس کے  سربراہ ابراہیم قالن  کے لیے یہ اصطلاح استعمال کی ہے"پانچ رکنی محافظین "۔

روزنامہ سٹار:"امریکی عہدیدار جیف : ترکیہ یورپی یونین کا رکن ہوناہ یورپی یونین کا رکن بننا چاہیےچاہیے"

استنبول کے ورلڈ کامرس فورم  سے خطاب  میں  ترکیہ کی تعریف کرنے وانبول کے ورلڈ کامرس فورم  سے خبالے نیو یارک ایوان تجارت کے صدر مارک جیف  نے وضاحت کی ہے کہ" ترکیہ ہمارا با اعتماد تجارتی  ساجھے دار ہے، ہم ترکیہ کی یورپی یونین کی مستقل رکنیت کے بڑی بے صبری سے منتظر ہیں۔  ترکیہ یورپی یونین کا رکن ہونا چاہیے۔ "

روزنامہ صباح :"ترکیہ کی منظوری کے محتاج سویڈن کو نیٹو کی جانب سے دوٹوک جواب"

دہشت گرد تنظیم  PKK کے لیے ایک طرح کی ڈھال  کا کردار ادا کرنے والے اور'آزادی اظہار' کے نام پر دین اسلام کی اقدار کو پاوں تلے روندھنے والے سویڈن کو  اپنے نیٹو کے خواب کو پورا کرنے کی راہ میں ترکیہ کے ویٹو کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے  ویلنئیس سمٹ  تک سویڈن  کو نیٹو رکنیت کی ضمانت نہ دے سکنے کی وضاحت کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں