اخبارات کی جھلکیاں

07.06.23

1996364
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس کے بعد بیان میں صدر نے کہا کہ  حکومت افراط زر کے سبب مہنگائی اور  گرانی  سے عوام کو نجات دلانے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  برطانوی الجزیرہ نے صدر ایردوان کی انتخابات میں کامیابی کا ایک انوکھا تجزیہ کیا ہے، تجزیئے میں لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان  کی کامیابی سے ترکیہ اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید فروغ حاصل ہوگا جس میں اقتصادی و دفاعی معاہدوں کو تقویت ملے گی ۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ   ڈس انفارمیشن سے متاثرہ ممالک میں شامل ترکیہ اس کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔

 

 روزنامہ صباح  کے مطابق، ترک زرعی شعبے نے  اس سال جنوری تا مئی کے دوران 14 ارب 58 ملین ڈالرز کی برآمدات کرتےہوئے ریکارڈ قائم  کیا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  ترک لیرے کے استعمال سے بیرونی تجارتی حجم  جنوری تا مئی کے دوران گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں  138.8 فیصد بڑھ کر 287 ارب 59 ملین لیرا تک جا پہنچا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں