اخبارات کی جھلکیاں

31.05.23

1993318
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار کے مطابق ، صدر رجب طیب ایردوان نے ترک ایوان بازار حصص کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ  ہماری حکومت  قریبی علاقوں کے  تنازعات کے حل کے لیے مزید فعال  ہو کر  امن و استحکام کو  بحال کرنے کی کوشش کرے گی، سفارتی تعلقات سے علاقائی ممالک  کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو بڑھائیں گے۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  بحیرہ اسود  سے  ماہ جنوری تا اپریل کے درمیان حاصل کردہ سالمن مچھلی کی برآمدات 227 فیصد بڑھتے ہوئے اٹھائیس ملین چار لاکھ  اناسی ہزار دو سو چھبیس  ڈالرز تک جا پہنچی ہے ۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ وزیر مواصلات  عادل قارا اسماعیل اولو نے بتایا ہے کہ 27 مئی سے سفر کا آغاز کرنے والی قومی ٹرین کا تیسرا حصہ تجرباتی مراحل میں ہے امید ہے کہ  سال کے آخر تک یہ تیار ہو جائے گا۔

 

روزنامہ ینی شفق  کا لکھنا ہے کہ ترکش ایئر لائنز کو  عالمی درجہ بندی  کے حامل برانڈ فنانس نے دنیا کی مضبوط ترین فضائی کمپنیوں کے درمیان  8 ویں پوزیشن دی ہے ۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق ، اسپورٹس ٹوٹو سپر لیگ کے دوران  گلاتا سرائے فٹ بال کلب نے ایم کے ای انقرہ اسپورٹس کو  ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے ہراَتے ہوئے چیمپیئن شپ جیت لی ہے، گلاتا سرائے  نے تین سال بعد  23 ویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں