ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

26.05.2023

1991211
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق"آنکا    کی  ایک سو ملین ڈالر کی برآمدات "

ترک ہوا بازی و خلائی صنعت  ملیشیا کو قریب ایک سو ملین ڈالر کے عوض 3 آنکا ڈراونز فروخت کرے گا۔

روزنامہ صباح :" یورپ میں  ہم 5 ویں اور دنیا میں 12 ویں نمبر پر ہیں، وزیر دونمیز"

وزیر توانائی و قدرتی وسائل  کا کہنا ہے کہ  قابل تجدید توانائی کے  شعبے میں ہم "خطہ یورپ میں 5 ویں جبکہ دنیا میں 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اسوقت ترکیہ کی توانائی کی ضرورت کے   55 فیصد  کو قابلِ تجدید  ذرائعوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ "

روزنامہ سٹار:"ایران  کی جانب سے توجہ طلب 'قدرتی گیس' کے حوالے سے بیان"

ایرانی قومی قدرتی گیس  فرم  کے ڈائریکٹر جنرل   مجید چیغنی  کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ملک نے یورپ کو قدرتی گیس  فراہم کی تو یہ عمل براستہ ترکیہ سر انجام دیا جائیگا۔

روزنامہ حریت "نیلے پرچم والے ساحلوں کی تعداد 551 تک جا پہنچی"

وزارتِ ثقافت و سیاحت کے بیانات کے مطابق    انٹرنیشنل بلیو فلیگ جیوری کی  جانب سے 2023 کے نیلا پرچم  ایورڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔  جس کے مطابق امسال ترکیہ کے 551 ساحل سمندر، 23 بندر گاہوں ، 14 سیاحتی  کشتیوں اور 10 انفرادی   یاٹس  پر نیلا پرچم لہرائے گا۔

روزنامہ خبر ترک "ترک  شہد   نے  4 ماہ میں 13.5 ملین ڈالر کا زر مبادلہ دلایا  ہے"

اطلاع کے مطابق  ترکیہ سے رواں سال کے  ماہ جنوری تا اپریل کے دورانیہ میں  شہد کی برآمدات 13 ملین  4 لاکھ  68 ہزار ڈالر تک  رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں