اخبارات کی جھلکیاں

24.05.23

1990087
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، وزیر دفاع خلوصی آقار نے گزشتہ روز بتایا کہ شمالی شام میں انیس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے،علاقے میں انسداد دہشتگردی کی کاروائیاں  بلا تعطل جاری ہیں،ہم  دہشتگردی سے نجات کے لیے حکمت عملی کا استعمال کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ صباح نے لکھا ہے کہ  ترک دفاعی صنعت نے نئے تعاون اور برآمدات  کے مواقعوں کے لیے ملائیشیا میں منعقدہ لانگ کوائی عالمی بحری و ہوا بازی نمائش میں حصہ لیا ہے۔ اس نمائش میں اٹحارہ ترک دفاعی صنعتی کمپنیاں شامل ہیں۔

 

روزنامہ  حریت  نے خبر دی ہے کہ  ترک ضلع بارتین کی اماسرا بندرگاہ  پر استوریا گراندے نامی ایک کروز جہاز گزشتہ روز 614 روسی سیاحوں کو لے کر لنگر انداز ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ دس ماہ کے دوران کروز جہاز کے ذریعے اماسرا آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد سترہ ہزار تین سو پانچ ہو گئی ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک کے مطابق،ترکیہ نے اسپنا طویل الفاصلہ بیلسٹک میزائل طائفون کا کامیاب تجربہ ضلع ریزے میں کیا ہے ۔

 

روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ  ماہ جنوری تا اپریل کے دوران ترک چائے کی برآمدات  39فیصد بڑھتے ہوئے   چودہ لاکھ پینسھ ہزار پانچ سو اکیانوے ڈالر ہو چکی ہے۔چائے کی برآمدات زیادہ تر بیلجیئم، امریکہ اور برطانیہ کے لیے کی گئی ہیں۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں