ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

10.03.2023

1957848
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :" اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات شرطیہ ہیں، شنتوپ"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شنتوپ  کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے قیام  میں معاون ثابت نہ ہو سکنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلیاں لازم و ملزوم ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ تمام تر ممالک کی دلچسپی کے حامل معاملات میں   محض  ممالک کی جانب سے فیصلے صادر کیا جانا موجودہ  دور میں ناقابل قبول اور ناقابل دوام ہے۔

روزنامہ وطن :"یورپی  یونین کی جانب سے ترکیہ کے باعث تسلی  تعاون"

ترک وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ فروری کو قاہرامان ماراش میں آنے والے خوفناک زلزلوں کے بعد   عالمی سطح پر مضبوط تعاون   نے ترکیہ  کے حوصلے بلند کیے ہیں اور اس عمل نے ہمیں قوت باہ  بخشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  آئندہ کے ایام میں  بحالی اور از سر نو نشاط کے عوامل میں   بھی  ہم یورپی یونین کے ساتھ تعاون اور روابط کو جاری رکھیں گے۔

 روزنامہ صباح :" ترکیہ اناج راہداری کے لیے دوبارہ سر گرم عمل"

وزیر ِ دفاع خلوصی آقار  نے اطلاع دی ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کی بنا پر  خوراک کے بحران کا قلع قمع کرنے کے لیے  ترکیہ کی کوششوں سے تشکیل پانے والے اناج راہداری معاہدے کہ جس کی مدت 18  مارچ کو پوری ہو رہی ہے، کے  دوام  کے لیے  ہمارے امور اور کاروائیاں جاری ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ روس اور یوکرین اس معاملے میں  مثبت  نقطہ نظر کے  حامل ہیں۔

روزنامہ  ینی شفق :" ترکیہ سے سعودی عرب کو ریکارڈ  برآمدات"

برآمدات کے معاملے میں اپنے سفر  کو پُر عزم طریقے سے جاری رکھنے والے ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ خارجہ تجارت  کے معاملے میں بھی  عظیم سطح کی پیش رفت کی ہے۔  ترکیہ کی سعودی عرب کو برآمدات جنوری۔ فروری کے دورانیہ میں  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں  32 گنا بڑھتے ہوئے 11 ملین 2 لاکھ 9 ہزار ڈالر سے 367 ملین 3 لاکھ 63 ہزار ڈالر تک ہو گئی ہیں۔

روزنامہ سٹار:" جرمن سیاحوں  کی ترجیح ترکیہ کے حق میں"

جرمن  شہریوں کی سیرو سیاحت  کی ترجیح میں ترکیہ اول نمبر پر ہے۔ جرمن سیاحتی ایجنسیوں کی یونین  کے صدر نوربرٹ فی بیگ  کا کہنا ہے کہ ہمیں دسمبر تا فروری کے دورانیہ میں وسیع پیمانے پر بکنگز موصول ہوئی ہیں۔  ہمارے ترک شراکت داروں اور دوستوں کے لیے   خوش آئند بات یہ ہے کہ  ترکیہ اس معاملے میں  چوٹی پر ہے۔



متعللقہ خبریں