ترک اخبارات سے جھلکیاں - 09.03.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1957181
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 09.03.2023

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  سٹار : "اقوام متحدہ : اب فیاض بننے کی باری  ہماری ہے "

ایک ایسے وقت میں جب  یورپی یونین 16 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ترکیہ کے لیے ڈونرز کانفرنس کی تیاری کر رہی تھی، اسی دوران  اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ لوئیسا ونٹن  نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ  ہم ترکیہ  اور  شام کےزلزلہ متاثرین  کی امداد کے لیے   ترکیہ کی طرح فراخدلی کا مظاہرہ کریں ۔

 

***روزنامہ صباح: "اقوام متحدہ: ترکیہ نے بہت کم  مدت میں بہت اچھا کام کیا ہے"

اقوام متحدہ کی ڈیزاسٹر اسسمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن (یو این ڈی اے سی) کی ٹیم، جس نے عارضی کنٹینر سٹی کا دورہ کیا جہاں زلزلہ متاثرین  آباد ہیں  نے کنٹینر سٹی کو 6 دن جیسے مختصر مدت میں قائم کرنے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ترکیہ نے  بہت کم مدت میں بہت اچھا کام کیا ہے۔

ادیامان  میں 500 کنٹینرز کا ایک مکمل شہر  قائم کیا گیا ہے اور ایک ماہ کے اندر کنٹینرز کی تعداد 1817 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "فن لینڈ اور سویڈن کے بیانات کو ٹھوس عملی شکل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔"

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، (ترک) سفارتی ذرائع نے کہا قوانین میں تبدیلی پر اب عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں  دہشت گردی کی مالی معاونت، بھرتیوں، پروپیگنڈے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے دونوں ممالک سے ٹھوس اقدامات کی توقع ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "زرعی برآمدات میں ریکارڈ"

ترکیہ کے زرعی شعبے نے جنوری تا فروری میں 5 بلین 434 ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں ۔ زرعی برآمدات، جس میں سال کے پہلے 2 مہینوں میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا، نے ترکیہ  کی کل برآمدات میں  حصہ  16.2 فیصد  ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق:"  ٹوگ کے لیے گنتی کے دن باقی ہیں"

ترکیہ کی پہلی مقامی  اور الیکٹرک کار ٹوگ کی پہلی ترسیل مارچ کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔  توقع ہے کہ Togg C-SUV اس مہینے فروخت  کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور ماہ مارچ کے اواخر میں سڑکوں پر ہوگی۔ٹوگ کی آفیشل ویب سائٹ  اور  Trumore موبائل ایپلیکیشن پر  سے  رجوع کیا جاسکے گا۔



متعللقہ خبریں