ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

07.03.2023

1956042
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت:"ایردوان: عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں اس چیز کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات کا انعقاد 14 مئی کو ہوگا،  10 مئی بروز جمعہ آئین کی  رو سے اختیارات کی روشنی میں  ہمارے انتخابات کے فیصلے  پر آئندہ کے روز سرکاری   گزٹ میں اشاعت  کے بعد عمل درآمد کا آغاز ہو جائیگا۔

روزنامہ خبر ترک "ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار کمال کیلچدار اولو"

ریپبلیکن پیپلز پارٹی، گڈ پارٹی، ڈیموکریٹ پارٹی، سعادت پارٹی،دیوا پارٹی اور فیوچر  پارٹی  کے چیئرمینو  ں  کی چھت تلے ملت اتحاد کے صدارتی  امیدوار ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے چیئر مین کمال کیلچدار اولو  منتخب ہو گئے ہیں ۔ جبکہ باقی ماندہ  پانچوں  سیاسی جماعتوں کے سربراہان ممکنہ  نائب صدور ہوں گے۔

روزنامہ ینی شفق "ترک مسلح ڈراونز میں   جرمنی میں نمائش میں گہری دلچسپی"

دنیا کی نمایاں ہلکہ اسلحہ تیار کرنے والی فرموں میں سے ایک  جانیک  نے جرمن شہر نونبرگ میں   منعقدہ این فورس ٹیک  ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی  ایگزیبشن  میں  عالمی سطح پر  وسیع پیمانے کی بازگشت سنائی دینے  والی  مصنوعات کی نمائش کی۔  نمائش میں جانیک کے اسٹال   میں زائرین نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ صباح " ترک  Tav  کے تین ہوائی اڈے دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں"

تاو  ایئر پورٹس کے ماتحت انقرہ ایسن بوعا، اسکوب اور زاغرب ہوائی اڈوں کو کونسل آسی آئی ورلڈ کی جانب سے " ایئر پورٹ سروس کوالٹی" پروگرام کے دائرہ کار میں  ان ہوائی اڈوں کی کیٹیگری میں "بہترین ہوائی اڈے" ایوارڈ  کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار" ترکیہ زلزلوں کے باوجود سیاحوں  کے لیے ایک ایک پرکشش مقام"

ترکیہ سیاحتی ایجنسیوں کی یونین کے بورڈ آف ڈائریکڑز  فیروز باعلی قایا  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ  روایتی طور پر بلند ترین سیاحتی استعداد کی مالک منڈیو ں  کا توجہ مرکز بننے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے،  خطہ یورپ کے جرمنی، روس،  برطانیہ، پولینڈ اور ہالینڈ  جیسے ممالک   سے   وسیع پیمانے کی بکنگ کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں