ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.03.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1955285
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.03.2023

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: چاوش اولو   کا عالمی اصلاحات کا مطالبہ"

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ عالمی اقتصادی اور مالیاتی نظام میں اصلاحات کی جانی چاہیے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے تلاش کیے جانے چاہیے۔

چاوش اولو  نے کہا، "کم ترقی یافتہ ممالک سب سے زیادہ متاثرہ ممالک بن گئے ہیں  جبکہ ان ممالک کا   موسمیاتی تبدیلی  سے ذرہ بھر بھی کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

 

***روزنامہ حریت: "صحیح علاقوں میں نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے "

ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مرات کورم نے اعلان کیا کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں 2 ماہ کے اندر 244 ہزار 343 مکانات  کی تعمیر کا عمل شروع ہو جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ  میں زلزلوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں  کی جگہ نئے اور  صحیح  علاقوں اور سر زمین  نئَ مکانات تعمیر کریں گے۔

 

***روزنامہ  " قطر کے امیر کی جانب سے ترکیہ سے متعلق اپیل "

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی نے  قہرامان ماراش  میں آنے  والے زلزلے کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ترکیہ کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔  شیخ تمیم،  نے اپنے بیان میں  زلزلے کی تباہی کے اثرات پر قابو پانے کے لیے ترکیہ  کی مدد کی  اپیل کی ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "زلزلہ متاثرین کے لیے رونالڈو کی امداد "

فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی طیارہ ترکیہ روانہ کیا ہے ۔ پرتگالی کھلاڑی  نے زلزلہ متاثرین کے لیے خیموں، فوڈ پیکجز، ، کمبل، بچوں کے کھانے، دودھ اور طبی سامان  بھی روانہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکش ایئر لائنز (THY) کا نیا فیصلہ"

ترکش ایئر لائنز (THY) نے اعلان کیا ہے کہ 6 فروری سے 31 مئی کے درمیان زلزلہ زدہ علاقوں سے 28 فروری سے پہلے جاری کیے گئے تمام ٹکٹس بغیر کسی کٹوتی کے منسوخ یا تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ  6 فروری اور 31 مئی 2023 کے درمیان چلنے والی تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں  کی ٹکٹوں کو  بلا معاوضہ تبدیل یا واپس کیا  جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں