ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.02.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1942401
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 06.02.2023

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "نو ممالک کے قونصل خا نوں  کی بندش پر صدر ایردوان  کا ردعمل"

صدر رجب طیب ایردوان نےآئیدن میں نوجوانوں  کے ساتھ اپنی بیٹھک میں 9 ممالک پر استنبول میں اپنے قونصل خانے بند کرنے کے فیصلے پر اپنے شدید   ردعمل کا اظہار کیا ہےانہوں نے کہا کہ ان تمام ممالک کے  سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کرتے ہوئے  آئندہ  اس قسم  کی سرگرمیاں  کرنے سے متعلق  متنبہ کیا ہے۔  صدر ایردوان نے کہا کہ سوموار  کو   کے   اجلاس  میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ حریت : "ورانک: ہم ترکیہ کو اسٹوریج ٹیکنالوجیز میں اہم کھلاڑی  بنانے کے خواہاں ہیں "

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے قیصری میں یورپ کی پہلی اور واحد بیلناکار لیتھیم آئن بیٹری کی پیداوار کا  جائزہ لیا۔  ورانک نے کہا، "ہم ترکیہ کو بیٹری کی صنعت اور اسٹوریج ٹیکنالوجیز میں ایک اہم کھلاڑی بنانا چاہتے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار "بیرون ملک سے گہری   دلچسپی "

ترکیہ دنیا کے ان 5-6 ممالک میں شامل ہونے جا رہا ہے  جو  اپنی آبدوزیں خود ڈیزائن اور تیار کر سکتے ہیں۔ قومی آبدوز STM500، جس نے آزمائشی پیداوار شروع کر دی ہےاس سال نمائش کے لیے  پیش کی جائے گی۔  بیرون ملک سے قومی آبدوزوں میں پہلے ہی بڑی دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ صباح "زرعی شعبے سے برآمدات میں  ماہ جنوری  میں  نیا  ریکارڈ"

ترکی کے زرعی شعبے نے جنوری میں 2 ارب 875 ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات  کی ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک:  "جنوری میں کپادوکیہ  میں سیاحوں کی   تعداد  کا  نیا  ریکارڈ "

کپادوکیہ جو اپنی تاریخی، ثقافتی دولت اور قدرتی خوبصورتی سے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اس سال ماہ  جنوری میں ایک لاکھ  174 ہزار 222 افراد نے کپا دوکیہ  کی سیاحت کی۔ اور اس طرح    2023 کے پہلے مہینے میں پچھلے سالوں کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں