ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.02.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1940981
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.02.2023

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "ایردوان کی طرف سے سویڈن  کو پیغام"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جب تک سویڈن  قرآن  پاک کو نذر آتش کرنے اور  پھاڑنے کی اجازت دیتا  رہے گا  ترکیہ  نیٹو میں سویڈن کی رکنیت  کی اجازت نہیں دے گا۔صدر ایردوان نے  کل اپنے   ایک بیان میں کہا، "فن لینڈ کے بارے میں ہمارا نظریہ مثبت ہے، لیکن سویڈن کے بارے میں  ایسا نہیں ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : " چاوش اولو  کی طرف سے سویڈن  اور فن لینڈ کو پیغام"

وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو  نے کل سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو عمل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  انہوں نے ابھی تک  سویڈن کی طرف سے کوئی ٹھوس قد م اٹھاتے ہوئے  نہیں دیکھا ہے، اس لیے وہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت  کو ابھی تک مثبت انداز میں نہیں دیکھتے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح : "وزیر آقار : ہم حملوں کا  فوری جواب  دے رہے ہیں "

شمالی عراق کے بالائی علاقے پر ہونے والے مبینہ حملے کے بارے میں وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا کہ "وقتاً فوقتاً ہراساں اور حملے ہوتے رہتے ہیں اور ہم ہمیشہ اس کا جواب دیتے ہیں۔"

 

***روزنامہ سٹار: "بیلجیئم کا سرکاری چینل: یورپی رہنما ناکام  جبکہ صدر ایردوان کامیاب "

بیلجیئم کے سرکاری چینل RTBF نے ترکیہ کے بارے میں ایک قابل ذکر خبر شائع کی۔ خبروں میں یہ تبصرہ کیا گیا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے خاص طور پر بین الاقوامی سطح پر اہم توازن کے اقدامات کیے ہیں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ صدر ایردوان  نے وہ کام کیا ہے جو دوسرے یورپی رہنما کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت : " جنوری میں  انطالیہ کی سیاحت  سے متعلق نیا ریکارڈ "

ترکیہ  کا 'سیاحتی دارالحکومت' کہلانے والے انطالیہ میں 2023 کے پہلے مہینے میں ایک ہمہ وقتی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ جنوری میں فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 58 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 647 افراد تک پہنچ گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں