ترک اخبارات سے جھلکیاں - 26.01.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1938023
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 26.01.2023

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکیہ سے سویڈن کو نیٹو کا پیغام"

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں  ہونے والے قومی سلامتی کونسل  کے   اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں نیٹو میں شامل  ہونے کے خواہاں ممالک کو  اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے   ترکیہ نے نیٹو کی رکنیت کے خواہش مند ملک سویڈن سے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے، دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ختم کرنے اور دہشت گردوں  ترکیہ کے حوالے  کرنے  سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: " چیلک : اشتعال انگیزی کے پیچھے ترکیہ  کے خلاف دشمنی ہے"

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے اشتعال کے پیچھے صدر ایردوان اور ترکیہ دشمنی  چھپی ہوئی ہے۔  چیلک نے کہا کہ اشتعال انگیزی نازی ذہنیت  کی عکاسی کرتی ہے۔

 

***روزنامہ سٹار: "فن لینڈ نے ترکیہ پر ہتھیاروں کی پابندی اٹھا لی"

فن لینڈ نے ہتھیاروں کی پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرگ اس نے  یہ فیصلہ  سویڈن کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔  ترکیہ نے  نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو  رکنیت کے لیے ان شرائط  کو عاد کیا تھا جسے ان ممالک نے اب پورا کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ کو فوجی ساز و سامان کی برآمدات پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "التون سے ایلون مسک سے اپیل "

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹر  فخر الدین آلتون نے ماضی میں ترکی میں خفیہ سنسرشپ کی یاد دلاتے ہوئے ٹویٹر انتظامیہ اور ایلون مسک کو مخاطب کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ ماضی میں ٹویٹر کے ذریعے ترکیہ کی سیاسی زندگی میں کس قسم کی مداخلت کی گئی ہیں۔ انہوں نے  صدر ایردوان  سے متعلق  سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کس قسم کی خفیہ سنسرشپ کا اطلاق  جاری رکھا ہوا ہے؟

 

***روزنامہ صباح: "خلا میں جانے والے امیدواروں کا اعلان "

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے کہا کہ خلا میں جانے والے امیدواروں کا تعین کر لیا گیا ہے اور صدرایردوان  جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔ منصوبے کے دائرہ کار میں، خلائی مسافر کے دو امیدواروں کا تعین کیا جائے گا۔ امیدواروں میں سے ایک کو ترکیہ کے پہلے انسان بردار خلائی مشن کو انجام دینے کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا جائے گا۔



متعللقہ خبریں