اخبارات کی جھلکیاں

04.01.23

1927699
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک  کےمطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں  گزشتہ سال  صارفی افراط زر  کی شرح وسط مدتی ہدف سے نیچے دیکھی گئی ہے اورامید ہے کہ آئندہ کے دور میں اس میں مزید کمی واقع ہوگی ۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  روس۔شام ۔ترکیہ کے درمیان سہ رکنی اجلاس سے متعلق کہا ہے کہ وزرائے خارجہ کی سطح پر یہ اجلاس اس ماہ کے اواخر میں ہوگا۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  بائکار ٹیکنولوجی کے روح روا سلجوک بائراکتر نے گزشتہ روز اپنے بیان میں  بتایا کہ قزل ایلما کی پہلی پرواز گزشتہ دنوں کی گئی تھی،یہ  فضائی گاڑی جنگی طیاروں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کا جلد ہی سپر سونک ورژن بھی تیار کیا جا سکتا ہے جو کہ آواز سے تیز سفر کرنے کی صلاحیت رکھے گا ۔

 

روزنامہ وطن کےمطابق، ترکیہ اور بلغاریہ کے درمیان  سالانہ ڈیڑھ ارب کیوبک میٹر گیس کی منتقلی کا معاہدہ طے کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ آرائشی پودوں اور مصنوعات کے شعبے نے گزشتہ سال پچاسی ممالک کو تقریبا ساڑھے چودہ کروڑ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں