اخبارات کی جھلکیاں

26/10/22

1897840
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے گزشتہ روز ڈاکار فورم سے خطاب میں کہا کہ  افریقن یونین اور دیگر علاقائی ادارے ترکیہ کے اسٹریٹیجک اتحادی ہیں، جبکہ ہم نے  لیبیا کی آئینی حکومت کے ساتھ مل کر خانہ جنگی کو روکا  ہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ نے کہا ہے کہ  ترکیہ نے کریمیا کا الحاق نہ تو تسلیم کیا  ہے اور نہ ہی کرے گا، ہم یوکرین اور کریمیائی تاتاروں کی کثیر الطرفہ پلیٹ فارمز پر حمایت جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے بتایا کہ  روسی گیس کےلیے ترکیہ میں توانائی مرکز کے قیام کی منصوبہ بندی طے کر لی گئی ہے جس کے لیے ہم نے ضروری اقدامات اختیار کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق، کریملن  ترجمان دیمیتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ  ترکیہ کو گیس تجارتی مرکز  بنانے کے لیے امور جاری ہیں ترک فلو استعداد میں اضافے  کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ صاحا ایکسپو 2022 دفاعی ،ہوا بازی و خلائی صنعتی نمائش کا آغاز استنبول میں ہوا جس میں ترکیہ کے پہلے کانسیپٹ ڈرون " ساربوت" کو بھی متعارف کروایا گیا ۔ 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں