ترک اخبارات سے جھلکیاں - 24.10.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1896683
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 24.10.2022

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک: "ایردوان  : دیار باقر  اب شہرِ امن بن چکا ہے "

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ دیار باقر جو دہشت گردی سے پاک ہوچکا ہے  اب شہر ِ امن کا روپ اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دار باقر  کے پرامن رہنے کے لیے عراق، شام اور خطے کا پرامن ہونا ضروری ہے، ایردوان نے کہا، "ہم اپنے ملک کو مشرق سے مغرب، جنوب سے شمال تک امن کا جزیرہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔سامراجی ممالک کے ہاتھوں    کٹھ  پتلی  دہشت گرد تنظیمیں  اب ہمیں  ہمارے  راہ میں رکاوٹ نہیں  بن  سکتی ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت: "ایردوان کی  دیار باقر کی ماؤں سے ملاقات "

دیار باقر کے اپنے دورے کے  دائرہ کار میں صدر ایردوان  نے دیار باقر میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی جانب سے اغوا کیے جانے  بچوں کی  ماؤں سے ملاقات کی ہے  اور صدر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) کی صوبائی عمارت کے سامنے بیٹھی ان   ماؤں کے مسائل  بھی سنے ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: "ترکیہ  میں ہیجان خیز کیفیت :مقامی الیکٹرک  کار  TOGG کے لیے الٹی گنتی شروع  "

ترکیہ  میں مقامی طور پر تیار کی  جانے والی الیکٹرک کارTOGGکے کارخانے کا افتتاح 29 اکتوبر   کو کیا جائے گا۔

 یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکیہ  کے صدر  رفعت حصارجیکلی اولو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر TOGG کے بارے میں ایک بیان  دیتے ہوئے  کہا ہے کہ   ترکیہ  میں مقامی طور پر تیار کی  جانے والی الیکٹرک کارTOGGکے کارخانے کا افتتاح 29 اکتوبر   کو کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  اسٹار: "یونانی پریس: ہم دفاعی صنعت میں ترکی سے پیچھے ہیں"

یونانی پریس نے  نشاندہی کی کہ  ترکیہ بہت سے مقامی  ہتھیاروں ، ڈرانز ،   ٹی سی جی انادولو ایمفیبیئس حملہ جہاز، ٹائفون میزائل، اتاک ہیلی کاپٹر وں کے مقامی طور پر تیار کیے جانے کے باعث     ترکیہ  کی  دفاعی صنعت   بڑی تیزی سے فروغ پا رہی ہے  جبکہ یونان  برسوں سے  جاری خریداری اور ہتھیاروں کے پروگرام کے باوجود، دفاعی صنعت میں   ڈرامائی طور پر ترکیہ سے پیچھے ہے۔

 

***روزنامہ  صباح: "ملکی اور قومی دفاعی صنعت  کی نمائش "

وزارت صنعت  و  ٹیکنالوجی  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ترکیہ  کی دفاع، ہوا بازی اور خلائی صنعت کی جدید ترین مصنوعات  پر مشتمل  دفاعی  نمائش   کے  25تا28 اکتوبر کو استنبول میں  منعقد ہونے سے متعلق لکھا ہے کہ اس نمائش میں  57 ممالک  کی  390 غیر ملکی اور ترکیہ کی 567 فرمیں حصہ لیں گی۔

 



متعللقہ خبریں