ترک اخبارات سے جھلکیاں - 17.10.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1893505
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 17.10.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ  خبر ترک :  "صدر ایردوان  کا بارتن  کے  درد میں شریک  تمام ممالک کا شکریہ "

صدر رجب طیب ایردوان نے بارتن کے ضلع آماسرہ میں کان کنی کی کان میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے تعزیت کا اظہار  کرنے   اور  جلد صحت یاب ہونے کے پیغامات  بھیجنے  والے  ممالک  سے  متعلق  اپنی پوسٹ میں ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا ہےجنہوں نے  اس موقع پر  ترکیہ سے  مخلصانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور بارتن   کے  دکھ و درد  کو بانٹتے  ہوئے  تعزیتی پیغامات کے ساتھ  ساتھ   جلد صحت یاب  ہونے  کی دعا کی ہے۔

 

روزنامہ سٹار "مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک  کو  برآمدات کے   نئے   ریکارڈ "

مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کو ترکیہ کی برآمدات سال کے 9 مہینوں میں 24.8 فیصد بڑھ کر 24.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، سب سے زیادہ برآمدات 7.5 بلین ڈالر کے ساتھ عراق کو کی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ  ینی شفق  "غذا کے فیسٹویل  میں  ترکیہ  سر فہرست "

دنیا کے سب سے بڑے فوڈ فیئر SIAL پیرس میں ترکیہ کے فوڈ   کی دل کھول کر تعریف کی جا رہی  ہے۔ اس میلے میں، جس میں چین نے اس سال شرکت نہیں کی، ترکیہ سب سے زیادہ فوڈ کی اقسام پیش کرنے  والے ممالک میں شامل ہے۔

 

روزنامہ وطن "مونیکا مولینا: میں ترکیہ  میں اپنے گھر جیسا ماحول ہے "

ہسپانوی دیوا مونیکا مولینا جو کئی بار "بہترین لاطینی میوزک سنگر" کے لیے نامزد ہو چکی ہیں، نے کہا، "جب میں ترکیہ  میں سامعین سے ملتی ہوں تو  مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے اور  جیسے ہی میں سٹیج پر جاتی ہوں، مجھے محبت اور احترام کا احساس ہوتا ہے۔  میں ترکیہ  میں اسٹیج پر اپنے گھر میں محسوس کرتا  کرتی ہوں ۔  انہوں نے ترکی سے اپنی محبت کا اظہار  دل کھول کر کیا ہے۔

 

روزنامہ   حریت :"دلچسپ دریافت! صحرائے گوبی میں "

دنیا کے سب سے بڑے صحراؤں میں سے ایک منگولیا کے صحرائے گوبی میں کی گئی تحقیق کے دوران، آثار قدیمہ کی دستاویزات ملی ہیں جو آلتائے اور گوبی کے درمیان ثقافتی روابط کی گواہ ہیں۔ محققین کو مختلف ادوار میں ترکوں سے تعلق رکھنے والے بڑے پیمانے پر شاہکار برآمد ہوئے  ہیں۔  



متعللقہ خبریں