اخبارات کی جھلکیاں

05/10/22

1888577
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن کےمطابق، صدر رجب طیب ایردوان  نے اپنے علاقےامریکی اسلحے سے لیس کرنے پر حکومت یونان کی سرزنش کی ہے،صدر نے کہا کہ  یونانی وزیراعظم میچوتاکس اب امریکہ سے مدد مانگ رہے ہیں،  وہ جان لیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے  ہم اس کا جواب ضرور دیں گے۔

 روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  ترک حکومت نے اقوام متحدہ کو ایک خط ارسال کرتےہوئے کہا ہے کہ یونان نے مشرقی بحیرہ روم میں واقع جزائر کو اسلحے سے پاک رکھنے پر مبنی تمام قوانین کوبالائے طاق رکھنے سمیت ان کو بے وقعت ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترک حکومت یونان کے اس لاپرواہ رویے،عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سیاسی بیانانت کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  ترک امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے  کہا کہ  ترکیہ اور لیبیا کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں مطابقت پر یورپی یونین اور یونان  کے بیانات ہمارے لیے بے معنی ہیں۔

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  آرمینی۔آذری جنگ اور یوکرین -روس محاذ آرائی کے دوران  ترک ساختہ ڈرون کی بھرپور صلاحیتوں کی دنیا متعارف ہو چکی ہے،اس بار امریکی جریدے  فوربس  کے تجزیہ نگار عامر حسین نے لکھا ہے کہ  ڈرونز کے بعد ترکیہ  اب  ہائپر جنگی صلاحیتوں سے لیس فوج تیار کر رہا ہے۔

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق، وزیر خزانہ نور الدین نباتی نے کہا ہے کہ ترک اقتصادی ماڈل دنیا میں ایک مثال بنے گا جبکہ 21 ویں صدی  ہماری صدی ہوگی ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں