ترک اخبارات سے جھلکیاں

22.09.2022

1883194
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن:’’صدر ایردوان کی معرفت  روس اور یوکیرین کے مابین  اسیروں کا تبادلہ‘‘

صدر  رجب طیب ایردوان  کی روس صدر پوتن اور یوکیرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ  ڈپلومیسی  کوششوں کے نتیجے میں  200 جنگی  قیدیوں  کا تبادلہ سر انجام پایا ہے۔

روزنامہ سٹار:’’ اقوام متحدہ میں مہر ثبت کرنے والے  بیانات‘‘

جرمن چانسلر  اولاف شولز  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں  ترکیہ کے لیے تعریفی  الفاظ صرف کیے۔  انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی ثالثی  کی بدولت اناج کی برآمدات  کی بحالی کو ممکن بنا یا جانا  ایک  قابل ِ ستائش کاوش ہے۔

روزنامہ حریت’’امینہ ایردوان:کھانے ثقافتی ورثے  کے اہم ترین عناصر میں سے ایک ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ  امینہ ایردوان نے  امریکی شہر نیو یارک میں ترک کھانے متعارف کرائے جانے والے گاسٹرونومی  پروگرام میں  اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ’’کھانے کسی  ملک کے ثقافتی ورثے   کے  نمایاں عناصر  کی حیثیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ صباح:’’ریڈی میڈ  گارمنٹس اینڈ کنفیکشری کی 14.2 ارب ڈالر کی برآمدات‘‘

ترک ریڈی میڈ  گارمنٹس اینڈ کنفیکشری شعبے نے رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 14 ارب 248 ملین ڈالر کی برآمدات  کرتے ہوئے   ملکی تاریخ میں  جنوری تا اگست کے دورانیہ میں  برآمدات پر اپنی مہر ثبت کی ہے۔ س شعبے نے اسی دورانیہ میں  جرمنی کو اڑھائی ارب ڈالر، اسپین کو 1.8 ارب ڈالر اور برطانیہ کو 1.4 ارب ڈالر کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔

روزنامہ خبر ترک:’’ کوستا  ونیزیا  بحری جہاز کے ذریعے ترک سیاحتی علاقے بودرم کو ڈیڑہ ہزار سیاحوں کی آمد‘‘

اطالوی  پرچم بردار ’’کوستا ونیزیا ‘‘ نامی مسافر بردار بحری جہاز نے کل  معلا شہر کے ضلع بودرم  میں  لنگر ڈالے۔  کسٹم   امور کے بعد بحری جہاز سے اترنے والے  ڈیڑہ ہزار سیاحوں نے  بودرم   ٹور میں شریک ہوتے ہوئے  تاریخی مقام کی سیر کی۔

 

 



متعللقہ خبریں