ترک اخبارات سے جھلکیاں - 21.09.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1882619
ترک اخبارات  سے جھلکیاں - 21.09.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  حریت :  "صدر ایردوان  کا اقوام متحدہ میں دنیا سے خطاب"

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ یوکرین اور روس سے امن کا مطالبہ کرتے ہوئےصدر ایردوان  نے کہا کہ میں تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ترکیہ  کی دیرپا امن کوششوں کی مخلصانہ حمایت کریں۔

 

***روزنامہ  وطن  "گوٹیرس  کی جانب سے  ترکیہ کی تعریف "

اقوام متحدہ (یو این) کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے آغاز پر ترکیہ کی حمایت سے فراہم کردہ اناج کے معاہدے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ معاہدہ دنیا کے لیے ایک "امید" اور "معجزہ" ہے۔

 

 

 

***روزنامہ اسٹار "کیا ہم آپ کے امیگریشن گودام ہیں؟"

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے بوسنیا  ہرزیگوینا میں دوسری مائیگریشن ڈائیلاگ کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ کا اپنا اندرونی توازن اتنا ہی ہے جتنا کہ یورپ ہے اور کہا کہ "انگلینڈ نے ہمیں ایک پیشکش کی تھی لیکن یہ  سرکاری طور پر نہیں تھی جس میں کہا گیا تھا کچھ تارکین وطن جو ہمارے پاس  ہیں آپ کو بھیج دیتے ہیں ۔ کیا ہم آپ کے تارکین وطن کا گودام ہیں؟ "کیا ہم یورپ کا تارکین وطن کا ذخیرہ ہیں؟ ہم نے انسانی بنیادوں پر ہر ممکنہ  اقدامات اٹھائے ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  میں 4,500 سال پرانے برتنوں میں درد کش ادویات کے فعال جزو کا پتہ چلالیا گیا "

ایسکی شہر   میں  3000 قبل مسیح کے اناطولیہ کے شہر  قلو اوبا  کھنڈات کی کھدائی  کے دوران  دریافت کیے گئے 4,500 سال  قبل کے   کنٹینرز میں  درد کش ادویات میں ذخیرہ کرنے والے برتن برآمد ہوئے ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی  "ٹرکش ائیر لائین کی طرف سے ارزاں  ٹکٹ مہم"

ٹرکش ایئرلائنز (THY) کے مسافر استنبول سے ایک سو انیس ڈالر  میں بلقان اور جنوبی یورپ کے 32 مقامات  تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔  

 



متعللقہ خبریں