ترک اخبارات سے جھلکیاں

20.09.2022

1882172
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت "ایردوان  کی جانب سے تعلیمی  سہولتوں میں مساوات  پر زور"

صدر رجب طیب ایردوان نے  اقوام متحدہ سرپرستی  کونسل  میں  منعقدہ 'تبدیلی تعلیم سمٹ ' میں اپنے خطاب میں   تعلیمی  مواقع میں  مساوات کی اہمیت  پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ ہم نے ' بچیاں اسکول جائیں'   مہم  کے ذریعے بچیوں  کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے    کی حوصلہ افزائی کی  ہے جس کے بعد  اسکولوں میں تعلیم   حاصل کرنے والی بچیوں کی شرح  90 فیصد تک ہو گئی ہے۔

روزنامہ ینی شفق :"اوکتائے کا پیلوسی کے آرمینیا میں بیانات پر ردِ عمل"

نائب صدر فواد اوکتائے نے  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر  نینسی پیلوسی  کے آرمینیا میں بیانات پر   سخت  رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیلوسی کے "تاریخ اور  موجودہ  حقائق کو مسخ کرنے والے ، نیک نیتی سے کوسوں دور، طرفین کے قیامِ امن  کے حوالے سے نقطہ نظر  کے عدم عکاس اور سفارتی کوششوں  کو سبوتاژ کرنے والے بیانات  ہر گز ناقابلِ قبول ہیں۔ "

روزنامہ صباح "امینہ  ایردوان کو امریکہ  میں خصوصی  ایوارڈ"

ترک صدر  کی اہلیہ  امینہ ایردوان کو  امریکی مسلم تنظیموں کی کونسل کے زیر اہتمام   تقریب میں سماجی  منصوبوں، تعلیم ،  ماحولیات  اور انسانی امداد کے شعبہ  جات میں  خدمات کےصلے میں  مسلم خواتین کو عطا کیے  جانے والے 'بین الاقوامی  اعلی کارکردگی و معاشرتی  خدمات' ایوارڈ  کا حقدار ٹہرایا گیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک "پہلے ترک  خلائی مسافر  کے لیے امریکی  فرم کے ساتھ معاہدہ طے"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی   مصطفی ٰ وارانک کا کہنا ہے کہ  پیرس میں آگزیوم سپیس  فرم کے ساتھ پہلے ترک خلا ئی مسافر کی تربیت و فلائٹ خدمات کے لیے  معاہدہ طے پا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار "جوق در جوق ترکیہ   آرہے ہیں"

توانائی کے  بحران  کے بعد  سردی سے متاثر ہونے سے خوفزدہ  یورپی    شہری  سردیاں ترکیہ میں   بسر کریں گے۔   بجلی اور گیس کے بلوں  میں 10 گنا  اضافہ  ہونےو الے یورپی شہری سردیوں کے موسم کو ترکیہ کے  لگزژی ہوٹلوں میں گزارنے کے لیے جوق در جوق    آ رہے ہیں۔ ماہ نومبر کی بکنگ میں ابھی سے 50 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں