ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

16.09.2022

1880807
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"ایردوان  کی علی یف سے ملاقات"

صدر رجب طیب ایردوان نے  آذربائیجانی صدر الہام علی یف  سے بلمشافہ ملاقات کی۔   جناب ایردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم   کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے   دورہ  ازبیکستان     کے دوران ثمر قند  شہر میں دو طرفہ مذاکرات کے دائرہ عمل میں علی یف سے ملاقات کی ،   جو کہ  بند کمرے میں  سر انجام پائی۔

روزنامہ حریت :"ترکیہ کابجٹ فاضل  دیتا جا رہا ہے"

ترکیہ  کا مرکزی انتظامیہ بجٹ فاضل  دینے کے عمل  کو جاری رکھے ہوئے ہے، ماہ اگست میں  بجٹ نے 3 ارب 586 ملین لیرا فاضل دیا ہے اور سال کے پہلے 8  ماہ  کے دورانیہ میں بجٹ سرپلس  33 ارب لیرے سے  تجاوز کر چکا ہے۔ وزیر ِ خزانہ  نورالدین  نباتی کا کہنا ہے کہ "سرمایہ کاری اور پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کرنے والی  ہماری  اقتصادی پالیسیاں  شرح نمو میں  بھی اضافہ کر رہی ہیں۔"

روزنامہ سٹار:" ترکیہ کی  بڑھتی ہوئی معیشت سے مغربی ممالک حیران و پریشان"

صدر ایردوان کی موثر جدوجہد اور 'ترک معاشی ماڈل' کی کامیابی نے مغربی ممالک کو حیران کر دیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے کہ ’’یہ بات  سمجھ  بالا تر  ہے کہ ترکی کے خزانے بھرے ہوئے ہیں اور نقدی کی کمی نہیں ہے۔‘‘

روزنامہ وطن:"دنیا میں  پہلی بار، مارلن  سیدا   کی تیاری ترکیہ کی جانب سے "

دنیا کے  الیکڑونک  وار  استعداد و خصوصیات کے مالک   پہلے  پانی پر سفر کر سکنے والے ڈراون  کو ترکیہ نے تیار کر لیا ہے۔  دفاعی صنعت کے  صدر دیمر نے  اپنی ٹویٹ میں  لکھا ہے کہ  'ترکیہ نے میدان ِ جنگ میں  کھیل کا پانسہ  بدل سکنے کی  صلاحیت کے حامل  مسلح ڈراونز  کی تیاری  کے بعد  اب  سمندری  مسلح ڈراونز  کے ساتھ بھی اپنا  نام  بنا رہا  ہے۔ مارلن  سیدا  دنیا بھر میں الیکڑونک  وار قابلیت  کا حامل   پہلا سمندری ڈراون  ثابت ہوا ہے۔  مارلن   ترکیہ کو نیٹو میں نمائندگی کرنے والے  پہلے  ڈراون پلیٹ فارم کی خصوصیت کا بھی حامل ہے۔

روزنامہ ینی شفق :"اڑنے والی گاڑیاں پہلی بار آسمانوں پر"

ترکیہ نے  امسال ورلڈ ایئر ٹیکسی میلے کی   میزبانی کی ۔  13 تا 14 ستمبر کو منعقدہ میلے کے بعد کل کوجا ایلی  سائنس   ویلی  میں ایئر ٹیکسی   کی اڑان  کو دکھایا گیا۔  فرموں  کو  تیار کردہ  تیز رفتار ڈراونز اور فلائنگ  ٹیکسیوں  کی زائرین کے سامنے نمائش کا موقع ملا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں