اخبارات کی جھلکیاں

01/09/22

1874508
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ اسٹار کے مطابق، قومی دفاعی یونیورسٹی کے  شعبہ بحری و فضائی امور سے فارغ التحصیل طلبہ کی تقریب اسناد سے خطاب کے دوران  صدر ایردوان نے کہا کہ  ہم اب مسلح اور غیر مسلح دونوں قسم کے ڈرونز بنانے کے اہل ہیں جو کہ  ہمارے دشمنوں کےلیے خوف کا سامان بن چکا ہے۔

 

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  یونان کی جانب سے بحیرہ ایجیئن میں روسی ساختہ ایس 300 دفاعی نطام سے لیس ترک طیاروں سے دراندازی کا معاملہ نیٹو میں اٹھایا جائے گا، ترکی ریڈار سے متعلقہ تمام ریکارڈز نیٹو رکن ممالک کے وزرا کے سامنے پیش کرے گا۔

 

روزنامہ خبر ترک نے وزیر خزانہ نورالدین نباتی کے حوالے سے  لکھا ہے کہ ان کے بقول سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں ترک معیشت کی رفتار 7٫6 فیصد رہی تھی،یہ رفتار اقتصادی و ترقیاتی تعاون کی تنظیم  اور جی -20 مماالک کے درمیان دوسری سب سے زیادہ شرح ترقی رہی  ہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق کے مطابق،  دی اکانومسٹ جریدے  کے بعد  بلومبرگ نے بھی ترک معیشت سے متعلق اپنے تجزیے میں واضح کیا ہے کہ ہر طرح کی مشکلات کے باوجود ترک اقتصادی رفتار اپنی ڈگر پر قائم ہے،صدر ایردوان کے برآمدات ،پیداوار اور افرادی قوت کی حوصلہ افزائی پر مبنی پیغامات کے تناطر میں ترکی اس وقت جی -20 ممالک میں ترقی کی منازل بخوبی طے کر رہا ہے۔

 

روزنامہ وطن کا لکھنا ہےکہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے بتایا کہ  اگلے سال مارچ تک ترک ساختہ برقی موٹر گاڑی TOGGبازار میں دستیاب ہوگی۔ضلع برصا کے قصبے گیملیک میں  واقع پلانٹ کا افتتاح 29 اکتوبر کو کیا جائے گا جہاں سے سی ٹائپ SUV گاڑیوں کی تیاری شروع کی جائے گی ،اس گاڑی کی قیمت بازار میں دستیاب  اسی ماڈل کی غیرملکی گاڑیوں کے برابر ہوگی ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں