اخبارات کی جھلکیاں

24.08.22

1871637
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ہمراہ مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ  اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے نتیجے میں فلسطین کے موقف پر ہماری پالیسی نہیں بدلے گی ۔

 

روزنامہ ینی شفق کے مطابق، ترک  دفاعی ذرائع  کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں  یونانی ایف سولہ طیاروں کی جانب سے نیٹو کے فرائض پر مامور ترک  طیاروں کو بلا وجہ اشتعال دلوایا گیا ہے جس کے بعد جوابی کروائی کی گئی جس کے نتیجے میں یونانی طیارے علاقے سے نکل گئے۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  وزیر دفاع خلوصی آقار نے گزشتہ روز امریکی ہم منصب  لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں یوکرین کی صورتحال،انسداد دہشت گردی  اور ایف 16 سمیت دفاعی و سلامتی کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ  معروف اداکار  رسل کرو نے اپنی ٹویٹ میں پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ ترکی کی ایکبار  سیر ضرور کریں ،وہ ایک دلکش اور سحر انگیز ملک ہے۔

 

روزنامہ اسٹار  کے مطابق، وزارت ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ  اس سال ترکی کی سیر کو آنے والے برطانوی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 گنا بڑھتے ہوئے 18 لاکھ 10 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں