ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.08.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1870660
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.08.2022

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  حریت : "فرانسیسی میگزین نے ترکی کی غیر ملکی سفارت کاری کا جائزہ لیا"

صدر رجب طیب ایردوان  کی بین الاقوامی سفارتکاری فرانسیسی میگزین لی فیگارو کے تجزیہ کا موضوع رہی ہے۔ خبروں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی سفارت کاری اور امن کے قیام کی کوششوں  کی وجہ سے وہ ایک عالمی شخصیت  بن گئے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "ایردوان  کی دور اندیشی پر زور: قریبی خطرے کا  اندازہ"

جرمن میڈیا آؤٹ لیٹ RedaktionsNetzwerk Deutschland (RND) نے لکھا ہے کہ  صدر ایردوان نے یوکرائن کی آنے والی جنگ کو بہت پہلے ہی محسوس کرلیا تھا جبکہ اس وقت، مغرب میں سے بہت کم لوگ روسی حملے پر یقین رکھتے تھے۔ تاہم، ایردوان  نے واضح طور پر جنگ کے خطرے کو پہلے ہی محسوس کرلیا تھا۔

 

***روزنامہ  سٹار: "Gumieniak: ترکی کی کوششوں کے اہم نتائج "

اوڈیسا بندرگاہ پر فوجی تحفظ فراہم کرنے والی جنوبی یوکرین کور کمانڈ کی ترجمان نتالیہ گومینیک نے کہا، "ترکی کی کوششوں اور اس  راہداری کو کھولنے سے ہمارے ملک کے لیے بہت اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہم نے زمین کے ذریعے شپنگ کی کوشش کی، لیکن یہ کام نہیں ہوا۔ اب ہم اس کھیپ کو سمندر کے ذریعے لے جانے کے قابل ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "وزیر  قارا اسماعیل اولو : 788 ہزار 241 افراد نے چاملیجا  ٹاور کا دورہ کیا"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل  قارا اسماعیل  اولو  نے استنبول میں چاملی جا  ٹاور کے بارے میں، جس کا افتتاح  گزشتہ سال 29 مئی کو کیا گیا تھا  کے بارے میں کہا ہے کہ جب سے اس ٹاور کا افتتاح کیا گیا ہے  اس وقت سے اب تک 788 ہزار 241 افراد اس کا دورہ کر چکے ہیں۔ یکم جنوری  سے  20 اگست تک کے درمیانی عرصے میں  455 ہزار 945 افراد  نے اس کی سیر کی۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک: "استنبول ہوائی اڈے کی بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے تعریف"

جاپان کی  نکئی  گروپ  کے اخبار  نکل مارکیٹنگ  نے  استنبول ایئرپورٹ اور کووِڈ-19 پھیلنے کے بعد ترکی کی ہوابازی کی صنعت کی کارکردگی کے بارے میں خبر میں ائیر پورٹ کی کھل کر تعریف کی ہے   جبکہ فرانسیسی Les Echos اخبار، فوربز ٹریول گائیڈ اور اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے  بھی استنبول ایئرپورٹ کی تعریف کی ہے ۔



متعللقہ خبریں