ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

16.08.2022

1868474
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن "29 اکتوبر 2022 کو ترکی کی موٹر ساز فیکٹری  کا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے"

صدر رجب طیب ایردوان نے  اپنی سیاسی جماعت کے قیام کی 21 ویں  سالگرہ  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی مقامی موٹر گاڑی ٹوگ اب تیار ہے  اور ہم  29 اکتوبر 2022 کو اس کے  پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔  سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں  سڑکوں پر  اس گاڑی کو بھی دیکھا جا سکے گا۔

روزنامہ سٹار"امریکہ  کا ترکی کو ایف۔16 کا دعوت نامہ"

ترکی سے ایک فوجی وفد ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی خرید اور جدت کے  معاملے پر بات چیت کے لیے  امریکہ  گیا ہے۔ وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ یہ وفد امریکہ کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر گیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق " ترکی  اور ترک ڈراونز  فرانسیسی پریس کے ایجنڈے پر"

دنیا  بھر میں مقامی و قومی ترک  آرمڈ ڈراونز   کی بازگشت جاری ہے۔  حال ہی میں فرانسیسی پریس نے بائراکتار ٹی بی ٹو   اور کزل ایلما    ڈراونز کو شہہ سرخیوں  میں جگہ دی ہے۔ ٹی بی ٹو کی یوکیرین  کے لیے 'طاقتور اتحادی' کے طور پر تشریح کی گئی ہے  تو ترک ساختہ  ڈراونز کی  دنیا بھر میں کامیابیوں   کا ذکر کیا گیا ہے،  کزل ایلما   پر بھی  توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

روزنامہ حریت "اقوام متحدہ  کا ترک شعبہ سیاحت کے حوالے سے مثبت پیغام"

اقوام متحدہ  کی تنظیم برائے عالمی سیر وسیاحت  کے سیکرٹری جنرل  زوراب پولو لیکاشویلی نے ترکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "بلا شبہہ  ترکی    دنیا بھر میں  سیاحتی شعبے میں نمایاں ایک ملک ہے۔یہ زیادہ سے زیادہ  سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے  ضرورت ہونے والے  پیشہ ور انسانوں اور سیاحتی علاقوں کی دولت سے مالا مال ہے۔

روزنامہ خبر ترک "استنبول ہوائی اڈہ  گزشتہ ہفتے یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار"

استنبول ہوائی اڈہ8 تا 14 اگست کےد ورانیہ میں خطہ یورپ  کے ہوائی اڈوں کے درمیان یومیہ  اوسطا ً 1332 پروازوں کے  ساتھ سرِ فہرست رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں