ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

29.07.2022

1861131
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

دفترِ خارجہ نے اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل   کی  جزیرہ قبرص میں متعین    پیس فورس  مشن  کی مدت ِ فرائض   میں  توسیع  کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ فیصلہ حقائق کے منافی،  نا انصافی  پر مبنی ہے   اور شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ   کے اداروں کی جانب سے  اس عدم انصاف کے ماحول کو دور کرنے کے  لیے  اٹھائے جانے والے  اقدامات   میں ترکی مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

روزنامہ صباح" جرمن  اخبار: ترکی اب بیرونی  ممالک پر انحصار کرنے  والا ملک نہیں"

ترک عسکری ٹیکنالوجی  کی پیداوار میں  مقامی  و قومی پیداوار مفاہمت ایک بار پھر غیر ملکی  پریس کی شہہ سرخیوں میں نمایاں رہی ہے۔  جرمن روزنامہ ہینڈلز بلاٹ  نے ترک اسلحہ کی پیداوار  کی تمام تر تفصیلات  کا  جائزہ لینے والے ایک   تجزیے کو شائع کیا ہے۔  اس تجزیے  میں واضح کیا گیا ہے کہ 'اب  ترکی بیرونی دنیا پر انحصار  کرنے والا ملک نہیں۔ '

روزنامہ سٹار:"بائراکتار کی جانب سے پولینڈ کو بائراکتار ٹی بی ٹو کا  تحفہ"

بائراکتار فرم  نے  پولینڈ میں  یوکیرین  کے لیے بائراکتار  ٹی بی ٹو مسلح ڈراونز کی خرید کے زیر مقصد  جمع کی جانےو الی   عطیات کی رقوم کو  یوکیرین کی امدادی تنظیموں  کو منتقل کیے جانے    کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا   ہے کہ ہم نے  'بائراکتار  ٹی بی ٹو ' کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائراکتار نے  اس سے قبل بھی  یوکیرین  اور لتھوانیا   کی امدادی  مہموں کے  جواب میں مجموعی طور پر 4 ڈراونز  کا عطیہ  دیا تھا اور جمع کردہ  امداد  کو یوکیرینی عوام کے لیے استعمال کیے  جانے کی درخواست کی تھی۔

روزنامہ خبر ترک :"ترک معیشت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے"

جمہوریہ ترکی کے سنٹرل بینک  کے گورنر  شہاب قاوجی اولو  کا کہنا ہے کہ ترک معیشت نے  سال 2004 سے ابتک  پہلی بار اوپر تلے دو سہ ماہیوں میں  کرنٹ  سرپلس   حاصل کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ یہ صورتحال ترک  معیشت کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے  اور یہ برآمدات پر مبنی شرح  نمو کا اشارہ   دیتی ہے۔

روزنامہ وطن :"امسال سیاحتی آمدنی میں ترکی ریکارڈ  توڑے گا"

وزیر ِ ثقافت و سیاحت  مہمت نوری  ایرسوئے  کا کہنا ہے  کہ  رواں سال  سیاحتی آمدنی میں جمہوریہ ترکی  نئے  ریکارڈ قائم کرے گا ۔  انہوں نے بتایا کہ  ترکی میں سال 2019 میں سیاحتی آمدنی 34٫5 ارب ڈالر رہی تھی جو کہ ایک ریکارڈ تھا۔  ترکی دوبارہ  اس ریکارڈ کو توڑےگا، ہم نے امسال  اس کے لیے 37 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، انشاللہ ہم اسے مزید آگے لے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں