ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.07.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1860478
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 28.07.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت: " غلے کےکوآرڈینیشن سینٹر  کا فتتاح "

روس اور یوکرین جنگ سے شروع ہونے والے اناج کے بحران کو ختم کرنے والا مرکز گزشتہ روز استنبول میں کھول دیا گیا۔ مشترکہ رابطہ مرکز میں ترکی اور اقوام متحدہ کے حکام کے علاوہ روس اور یوکرین کے فریقین نے شرکت کی۔ یوکرین کی بندرگاہوں پر 25 ملین ٹن سے زیادہ اناج استنبول کے راستے دنیا تک پہنچے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "صدر ایردوان اسلامی یکجہتی گیمز کا افتتاح کریں گے"

قونیا میں  9 تا 18 اگست کے درمیان منعقد ہونے والی  5 ویں اسلامی یکجہتی گیمز کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کریں گے۔ اس دیوہیکل تنظیم میں کھیلوں کی 24 مختلف شاخوں میں مقابلے منعقد کیے جائیں گے جہاں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن 56 ممالک کے تقریباً 6000 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

 

***روزنامہ  سٹار : "تاتار: ہم مشرقی بحیرہ روم میں ترک دنیا کے نمائندے ہیں"

شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے کہا کہ قبرصی  ترک  مشرقی بحیرہ روم میں ترک دنیا کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہمیں ترکی کی مکمل حمایت کے ساتھ اپنی نئی پالیسی کو آگے بڑھانا ہو گا تاکہ  قبرصی ترک باشندے  مستقل  طور پر مشرقی بحیرہ روم میں آباد رہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکی سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی محفوظ ترین ممالک میں"

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے کہا کہ ترکی، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے سنگم پر واقع  سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ ورانک نے کہا، کہ ترکی اپنی انسانی وسائل کی صلاحیت، منصوبہ بند صنعتی زونز اور ایک تیز رفتار اختراعی ماحولیاتی نظام کے ساتھ اسے ترجیحی دی جا رہی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "ٹوگ  مارچ میں  سڑکوں پر ہوگی "

یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (TOBB) کے صدر رفعت حصارجیکلی اولو  نے کہا کہ وہ 29 اکتوبر کو ترکی کی آٹوموبائل انیشی ایٹو گروپ (TOGG)  کا افتتاح کریں گے ، انہوں نے کہا کہ  100% الیکٹرک  مقامی  کار  کو عالمی منڈی میں پیش  کیا جائے گا۔  حصار جیکلی اولو  نے کہا، 'ہم سب مارچ میں مقامی طور پر تیار اس گاڑی میں  سوار ہونا شروع کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں