ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.07.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1859525
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.07.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک : ایردوان: " ہر ایک کو  اپنے  دستخطوں کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے "

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے خصوصی نشریات میں  اپنے بیان میں کہا ہی کہ " ہم  توقع کرتے ہیں کہ ہر کوئی اناج کی ترسیل کے معاہدے پر اپنے دستخطوں کی حفاظت کرے گا اور اپنی ذمہ داریوں کے مطابق عمل کرے گا۔"

 

***روزنامہ وطن: "عمر چیلک  کا بیان "

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ایجنڈے کے حوالے سے  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، "استنبول معاہدہ اناج کے بحران کو حل کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔"

روزنامہ حریت: "وزیر آقار   کی   اپنے  امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ"

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے کل امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن سے فون پر بات کی۔ ٹیلیفونک رابطے  میں  دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ سٹار: "دہشت گردی ترکی اور ہمارے لیے مشترکہ خطرہ ہے"

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے عراق میں پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایران، عراق اور ترکی کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی"

یکم جنوری سے 24 جولائی کے درمیان فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 60 لاکھ 133 ہزار 463 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں