ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.07.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1858970
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 25.07.2022

۔ آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک : " ایردوان  : یونان معاہدہ لوزان  کی پاسداری نہیں کررہا ہے "

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی کی زمینی سرحدیں 99 سال قبل طے پانے والے لوزان امن معاہدے کے ساتھ کھینچی گئی تھیں اور  یونان میں رہنے والی ترک اقلیتوں کے حقوق کو  تحفظ فراہم  کرنے کے ساتھ  ترکی کے ساحلوں کے قریب یونانی جزائر کی غیر فوجی حیثیت  وضح  کی گئی تھی لیکن   حالیہ عرصے میں، خاص طور پر ترک اقلیت کے حقوق، معاہدے میں درج شرائط کو یونان کی طرف سے نظر انداز یا جان بوجھ کر ختم کیا گیا ہے جو ترکی   کے لیے نا قابلِ قبول ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکی ایک کلیدی ملک ہے "

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی  خطے میں ایک کلیدی  ملک کی حیثیت سے کردار ادا کررہا ہے  جو روس اور یوکرین جنگ میں فریقین سے ہر سطح پر بات کر سکتا ہے، بات چیت کے راستے کھلے رکھ سکتا ہے اور ممکنہ شعبوں میں تعاون کو یقینی بنا سکتا ہے جیسا کہ آخری اناج معاہدے میں ہوا تھا۔  صدر  ایردوان نے کہا کہ ہم نے ان دوست ممالک کو مایوس نہیں کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہو کر ہم پر اعتماد کیا۔

 

***روزنامہ وطن: "اناج کی راہداری میں ترکی کی اہم ذمہ داریاں "

22 جولائی کو بحیرہ اسود کے  راستے     یوکرین میں اناج کی ترسیل کے معاہدے کے بعد استنبول میں ایک آپریشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔ ایک ترک ایڈمرل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یوکرینی اور روسی الگ الگ کمروں میں کام کریں گے۔ اس سے دنیا میں تقریباً 20 ملین ٹن اناج کی ترسیل کی راہ ہموار ہوگی۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "آیا  صوفیہ   میں   دو سالوں میں 6.5 ملین سے زیادہ زائرین کی آمد "

فتح استنبول کے بعد  1453 سے ایک مسجد کے طور پر استعمال  ہونے والا  آیا صوفیہ کلیسہ ، 1934 میں  کیے گئے فیصلے کی رو سے  86 سال تک میوزیم کے طور پر کام کرتا رہا جبکہ  10 جولائی 2020 کو کیے گئے فیصلے  کی رو سے   مسجد میں تبدیل کر دیا گیا  اور  24 جولائی 2020 کو ہونے والی پہلی نماز جمعہ کے ساتھ عبادت کے لیے کھول دیا گیا تھا اس وقت سے  اب تک  اس دو سال کے عرصے میں  ، 6.5 ملین سے زائد زائرین کی میزبانی  کی ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "ترکی  میں  چوتھے عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی تیاری "

دنیا کی سب سے بڑی روایتی کھیلوں کی تنظیم ورلڈ نومیڈ گیمز، جو روایتی کھیلوں کے اولمپکس بن چکے ہیں 29 ستمبر سے 2 اکتوبر کو برسا ایزنک میں منعقد ہوں گی۔ عالمی خانہ بدوش گیمز میں 100 سے زائد ممالک کے 3000 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

 



متعللقہ خبریں