ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

19.07.2022

1856703
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک"صدر ایردوان کے  بیانات"

صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ کے کل کے اجلاس کے بعد اپنے بیانات میں   سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت  کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ "میں اس چیز کی یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ  ہماری   شرائط کو پورا  کرنے کے لیے   لازمی اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں  ہم  اس سلسلے کو روک دیں گے۔"

روزنامہ حریت " وزیرِ دفاع : عمومی اصولوں پر معاہدہ  طے پا گیا ہے"

وزیر ِ دفاع  خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ اناج اور خوردنی اشیاء  کی ترسیل  کے لیے عمومی  اصولوں  پر  معاہدہ  طے پا گیا ہے۔ اس   پیش رفت کو  ٹھوس   منصوبے  کی ماہیت دلانے  کے لیے  ہماری کوششیں جاری ہیں۔  اس ہفتے  کے اندر  اس  معاملے پر ایک اجلاس منعقد کرنے کا احتمال پایا جاتا ہے۔

روزنامہ سٹار "ناروے  بائراکتار ٹی بی ٹو  کے لیے سرگرم عمل"

ناروے میں  یوکیرین سے تعاون کے زیر مقصد  بائراکتار ٹی بی ٹو کے حصول کے لیے عطیہ مہم  شروع کی گئی ہے۔ اس امدادی مہم کے  دائرہ کار میں 55 ملین کرونا تقریباً 55 لاکھ ڈالر  کی نقدی جمع کرتے ہوئے اسے   یوکیرینی سفارتخانے کے   امدادی فنڈ میں جمع کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

روزنامہ صباح " صبیحہ گیوکچن  ہوائی اڈے    نے 2022  میں مسافروں کا ریکارڈ توڑ ڈالا"

استنبول  صبیحہ  گیوکچن  ہوائی  اڈے  نے  582 پروازوں اور ایک لاکھ سے زائد مسافروں  کے ساتھ 17 جولائی  2022  کو سال کے  سب سے مصروف  ترین دن کو گزارا ہے۔

روزنامہ ینی شفق " مقامی گاڑی ٹی او جی جی کے  لیے الٹی گنتی شروع"

مقامی گاڑی  ٹی او جی جی   نے برصا گیملک  فیکٹری میں 2 برسوں  تک کن اقدامات  کو اٹھائے جانے  کی اطلاع  سماجی رابطوں کے ویب پیج  پر دی ہے۔   کمپنی کا کہنا ہے کہ  'تجرباتی   پیداوار    عنقریب   شروع کر دی جائیگی۔'

 

 



متعللقہ خبریں