ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.07.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1856196
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.07.2022

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "یونان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا "

یونانی کوسٹ گارڈ نے جنہوں نے  بحیرہ ایجین میں تارکین وطن کو لے جانے والی ربڑ کی کشتی کو پیچھے  دھکیل دیا تھا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے۔  یونانی کشتی، جس نے ترکی کے علاقائی پانیوں کی خلاف ورزی کی اور تارکین وطن کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا، کی تصاویر کو ڈران کی مدد سے  لی گئی ہیں اور  وزارت قومی دفاع نے اس لمحے کی تصاویر شیئر کیں جب یونانی کوسٹ گارڈ کی کشتی نے بحیرہ ایجیئن میں غیر قانونی تارکین وطن کو ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیل رہی تھی۔  ان  تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ترک کوسٹ گارڈ نے  بچالیا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "ترکی کا ڈران  شکاری انوینٹری میں داخل "

ملٹری الیکٹرانکس انڈسٹری (ASELSAN) کے ذریعہ تیار کردہ ڈران شاہین  کو   پہلی بار انوینٹری میں  شامل کرلیا گیا ہے۔ ۔ منی یا مائیکرو مقاصد  کی تباہی کے لیے تیار کردہ، شاہین ڈران  کو اہم سہولیات کی حفاظت، سرحدی حفاظت اور فضائی دفاع جیسے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترک کنٹریکٹرز نے بیرون ملک 132 نئے منصوبے شروع کیے"

ترک کنٹریکٹرز نے سال کے 6 ماہ میں بیرون ملک 132 نئے منصوبے شروع کئے۔ جنوری سے جون کی مدت میں ترک کنٹریکٹرز کی جانب سے بیرون ملک شروع کیے گئے نئے منصوبوں کی کل  مالیت   4.6 بلین ڈالر ہے ۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب  میں نئَ منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: " نو شہر سے  یوکرین کو ٹماٹروں کی برآمدات "

یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ ​​کی وجہ سے اپنی سبزیوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ترکی سے سبزیاں خریدنا شروع کر دی ہیں۔  یوکرین نے ترکی  کے  نو شہر  سے جیوتھرمل گرین ہاؤسز میں پیدا ہونے والے ٹماٹروں کی ظلب  کا اظہار کیا ہے۔ نو شہر  پہلی  بار اس شہر سے ٹماٹر برآمد  کرے گا۔ یوکرین کے علاوہ اس علاقے سے ٹماٹر مالڈووا، سربیا، بلغاریہ اور ہالینڈ   بھی بھیجیں  جائیں گے۔

 

***روزنامہ وطن: "ترک ڈاکٹر  کی  کامیابی "

انٹروینشنل ریڈیولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر رحمی اوکلو کی جانب سے تیار کردہ  ہائیڈروجیل طریقہ، جو کینسر کے علاج میں نس کے ذریعے کیا  جاتا ہے اور ٹیومر کی نشوونما کو روکتا ہے، کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے منظوری مل گئی ہے۔  یہ طریقہ  کار طب میں  پہلی بار استعمال   کیا گیا ہے   اور  ایف ڈی اے کی منظوری  بھی  حاصل ہوگئی ہے  اسے طبی دنیا میں 'گولڈ اسٹینڈرڈ' کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں