اخبارات کی جھلکیاں

15/06/22

1843444
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے  ترک سیٹ 5 بی کی فعالیت سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملکی ساختہ مشاہداتی سیارہ  ایمیجے  جنوری میں جبکہ ترک سیٹ 6 اے اگلے سال کے وسط تک  خلا  کےلیے روانہ ہوگا اس طرح سے خلا میں ہمارے مواصلاتی سیاروں کی تعداد 10 ہو جائے گی ۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ   وزیر دفاع خلوصی آقار نے نیٹو کے پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ترک مخالف بیان دینے پر یونانی پارلیمانی رکن کی سرزنش کی  اور کہا کہ اگر آپ لوگ  ہماری 40 ہزار عوام کو قتل کرنے  والی  دہشتگرد تنظیم پی کےکے  وائی پی جی اور  251 شہریوں کی شہادت کی موجب فیتو کے کارندوں کو  اپنے یہاں کیمپ میں جگہ دیں گے تو یہ اتحاد سازی  اور دوستی کے خلاف قدم ہوگا۔،یہ صورت حال اتحاد اور اس کے تشخص کے منافی ہے۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارنک نے بتایا کہ  سال 2021 میں 300 سے زائد کوششوں سے  ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرتےہوئے ہم نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں  کل 1 ارب 273 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم نے یورپ حتی برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، عالمی قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے فیچ ریٹنگز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ  سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں ترکی نے اعلی کارکردگی دکھائی ہے جس سے امکان ہے کہ اس سال اس کی شرح نمو 4٫5 فیصد،اگلے سال 3 فیصد اور2024 میں 2٫9 فیصد رہے گی ۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  ترک ضلع حقاری میں حفاظتی قوتوں کی جانب سے دہشتگردی سے پاک علاقوں میں اب ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی آنا شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں 20 رکنی جرمن سیاحوں کے قافلے نے 3800 میٹر بلند برجیلان  وادی میں ہائیکنگ کی ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں