ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

03.06.2022

1837202
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

صدر  رجب  طیب ایردوان نے   ہائی اسکول  کے  طلبا و طالبات سے  صدا بند کرتے ہوئے  کہا 'میرے عزیز  نوجوانوں   ہم  خلا کی دوڑ میں  شامل ہوں گے، حتی ٰہم  صف ِ اوّل پر ہوں گے۔ خلا کی دوڑ  کو   ٹیکنو فیسٹ جینریشن  کی وساطت سے    جیتنے  کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ  اس معاملے پر  بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

روزنامہ سٹار:" ترکی   کی شام کے معاملے پر  امریکہ  کے سامنے مزاحمت"

نائب وزیر خارجہ  سیدات اونال نے  اقوام متحدہ    میں  امریکی دائمی مندوب  لینڈا  تھامس۔ گرین فیلڈ   سے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK ، وائے پی جی/ پی وائے ڈی  نہ صرف  شامی سرزمین  کی سالمیت   بلکہ  ترکی کی قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ تشکیل دیتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ترکی اس دہشت گرد تنظیم کے  برخلا ف تدابیر اختیار کرنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

روزنامہ حریت "اسٹولٹن برگ: ہمیں ترکی کے تحفظات پر غور کرنا چاہیے"

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز اسٹولٹن برگ  نے    ترکی کی جانب سے   دہشت گردی کی معاونت کے جواز  میں  سویڈن اور فن لینڈ کی  نیٹو رکنیت  کے  اعتراضات پر  امریکی صدر جو بائیڈن سے بات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد   پریس بریفنگ میں اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ  '  جب نیٹو کا اتحادی ترکی  اس معاملے میں بعض تحفظات کو پیش  کر رہا ہے تو  ہمیں اس پر  میثاق کے اندر بات چیت کرتے ہوئے  کسی درمیانی راہ کو تلاش کرنا ہو گا۔'

روزنامہ  ینی شفق "ملیشیا:  سرحدی تحفظ کے معاملے میں    اقدامات کو  سیکھنے  کے لیے بہترین ملک ترکی ہے۔"

ملیشیا ئی  وزیر داخلہ  حمزہ  زین الدین  کا کہنا ہے کہ ہم  ترکی کے سرحدوں کے  حوالے سےا قدامات  سے الہام حاصل کرتے ہوئے  اپنا ایک کنٹرول سنٹر قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ کیونکہ ہم نے اس چیز کا مشاہدہ کیا ہے کہ  ترکی  نے اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی کا شاندار بندو بست کر رکھا ہے ۔  سائبر جرائم کے خلاف جدوجہد ، سرحدی  تحفظ اور اس  پر  عمل درآمد جیسے امور سے آگاہی حاصل کرنے  کے لیے بہترین ملک ترکی ہے۔

روزنامہ وطن"ٹرکش کارگو  تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والا ٹریڈ مارک "

ترک ہوائی فرم     کی کارگو سروس  جسے ٹرکش کارگو کےنام سے منسوب کیا گیا ہے کو سٹار ٹریڈ ٹائمز جریدے کی جانب سے   منعقدہ  ایک تقریب کے ساتھ ساتھ 2022  کے تیزی سے  ترقی حاصل کرنے والی  عالمی  کارگو   ہوائی فرم کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں