اخبارات کی جھلکیاں

01/06/22

1835848
اخبارات کی جھلکیاں

 

روز نامہ خبر ترک   کے مطابق،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  سویڈن اور فن لینڈ  کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق  کہا کہ  ترکی کے خدشات کو رفع کرنے  کی ضرورت ہے، دہشتگرد تنظیموں  کی ان ممالک میں سرگرمیاں جاری ہیں لہذا ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک ان  کے خاتمے کو ممکن بنائیں۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  شمالی شام میں ممکنہ آپریشن کے آغاز  کے حوالے سے کہا  کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے  ہمیں ضروری اقدامات اٹھانا ہونگے جس کےلیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

 

روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ  ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے  شمالی شام میں  آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ  ترک مسلح افواج  اس سلسلے میں پوری طرح سے تیار ہے،ہمیں شمالی شام میں دہشتگردوں  کی موجودگی قبول نہیں ہے ۔

 

روزنامہ  حریت نے خبر دی ہے کہ  ترک معیشت میں ترقی کا رحجان جاری ہے، ترک ادارہ برائے شماریات کے مطابق ،سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی معیشت کی شرح کا تناسب 7٫3 فیصد رہا ہے۔

 

روزنامہ  اسٹار کے مطابق،ترک خواتین کی قومی والی با ل ٹیم نے FIVB والی بال انٹرنیشنل لیگ کے پہلے ہفتے  کے دوران اپنے پہلے میچ میں اٹلی کو صفر کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا دیا ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں